Connect with us

شوبز

”ہو گیا شروع ٹوپی ڈرامہ“

شائع شدہ

کو

”ہو گیا شروع ٹوپی ڈرامہ“

تمام مسلمان رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا انتظار شدت سے کررہے ہیں جس کی تیاریاں بھی جاری ہیں-شوبز سے وابستہ افراد بھی اسی سلسلے میں مصروف ہیں-ٹی وی کی معروف میزبان ڈاکٹر شائستہ واحدی نے گزشتہ روز اپنے گھر پر محفل میلاد منعقد کی جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوسرے افراد نے بھی شرکت کی لیکن جیسے ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں تو روٹین کے مطابق لوگوں نے ان پر حملہ کرتے ہوئے منفی انداز سے تبصرے کئے-سوشل میڈیا صارفین تنقید کرنا بہت پسند کرتے ہیں حتیٰ کہ ایسے معاملات پر بھی جن کے بارے میں کوئی شخص سوچ بھی نہیں سکتا۔ ایسا ہی کچھ مارننگ شو میزبان شائستہ لودھی کے ساتھ بھی ہوا جنہوں نے اپنے گھر میں محفل میلاد کا اہتمام کیا تو صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ایک صارف نے لکھا ”ہو گیا شروع ٹوپی ڈرامہ“
ایک صارف نے کہا ”یہ کیا نیا رواج ہے، شوخیاں کروا لو بس“
”ہو گیا شروع ٹوپی ڈرامہ“

”ہو گیا شروع ٹوپی ڈرامہ“
”ہو گیا شروع ٹوپی ڈرامہ“

”ہو گیا شروع ٹوپی ڈرامہ“

”ہو گیا شروع ٹوپی ڈرامہ“

شوبز

کروڑوں کی بولی

شائع شدہ

کو

جلسہ گاہ خالی

بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن، اداکارہ انوشکا شرما، عالیہ بھٹ ہریتک روشن اور کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کرکے فلم انڈسٹری اور مداحوں کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے ان پانچوں فنکاروں نے بین الاقوامی شہرت کے حامل ایک بھارتی فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات پہن کر پہلی بار فوٹو شوٹ کرانے کی تاریخ رقم کر دی سوشل میڈیا پر اس تصویر کے وائرل ہونے پر ان تمام فنکاروں کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور ان سبھی فنکاروں کی اس نایاب تصویر کو "ون" ملین ڈالر پک، قرار دیا جا رہا ہے اور اس تصویر کو کروڑوں کے بھارتی روپے میں خریدنے کی بولی لگائی جا رہی ہے-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

ساس بہو راضی

شائع شدہ

کو

ساس بہو راضی

"سنجو" سٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان گہری درستی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی دونوں فنکاروں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کن مرحلہ بھی طے کر لیا ہے یہ بات بھی اپنی جگہ بلکہ درست ہے کہ عالیہ بھٹ کو فرصت کے لمحات میں صرف اور صرف رنبیر کپور کے ساتھ وقت گزارنا پسند ہے مگر اب اس سے بھی حیرت انگیز خبر آگئی ہے کہ رنبیر کپور کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ نیتو سنگھ نے بھی عالیہ بھٹ کو شادی سے پہلے ہی اپنی بہو تسلیم کر لیا ہے بھارتی اخبار کے مطابق نیتو سنگھ اور عالیہ بھٹ کے درمیان گہری دوستی ہو چکی ہے اور دونوں ایک دوسرے کو ساس اور بہو کا درجہ دیتے ہیں حتیٰ کہ فون کالز اور ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک دوسرے کو پیار بھرے الفاظ میں پکارتے ہیں بھارتی اخبار کے مطابق نیتو سنگھ ساس کی حیثیت سے اور عالیہ بھٹ بہو کے طور پر راضی ہیں-
ساس بہو راضی
ساس بہو راضی
ساس بہو راضی

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

7 سال بعد "سیلوٹ"

شائع شدہ

کو

7 سال بعد "سیلوٹ"

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور خان اور کنگ خان کے درمیان 6 سال قبل فلم ’’را ون‘‘ کے سیٹ پر ہونے والی لڑائی کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ دونوں نے 7 سال تک کوئی بھی پروجیکٹ ساتھ نہیں کیا۔ کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کےاسٹور کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی لیکن اب کافی سالوں بعد دونوں کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے اور وہ ایک ساتھ کام کرنے پر راضی ہوگئے ہیں، دونوں 7 سال بعد فلم ’سیلوٹ ‘ میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’سیلوٹ‘ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جس میں وہ راکیش شرما کی اہلیہ مدھو کا کردار ادا کریں گی۔
کرینہ کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی کامیابی کے بعد قسمت اُن پر مہربان نظر آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ فلم ’سیلوٹ‘ کے ساتھ ساتھ معروف ہدایتکار کرن جوہر کی نئی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ واضح رہے کہ مہیش متھائی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سیلوٹ ‘ میں مرکزی کردار کے لئے کنگ خان سے قبل عامر خان کو خلاء باز راکیش شرما کا کردار ادا کرنے کی آفر کی گئی تھی جسے عامر خان نے فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کی مصروفیت اور فلم کی کریٹیو ٹیم کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ٹھکرادی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں