Connect with us

پاکستان

کامیابی کا جشن

شائع شدہ

کو

کامیابی کا جشن

شاہد عزیز کی ڈائریکشن اور ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں اے آر وائی سے نشر کی جانے والی ڈرامہ سیریل"کٹو" کی پندرہ اقساط آن ائر ہوچکی ہیں جنہیں ناظرین کی طرف سے بے پناہ پزیرائی ملی ہے-اس ڈرامے کی خاص بات جہاں اس کی کہانی اور ڈائریکشن ہے وہیں فنکاروں کی پرفارمنس کا بھی خاص عمل دخل ہے کیونکہ تمام فنکاروں نے چاہے وہ جونیئرہوں یا سینئر بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے-ٹائٹل گرل الماس فدائی پر تو لاکھوں لوگ ہی فدا ہیں کیونکہ ان کا انداز ہی جداگانہ اور انتہائی قدرتی ہے-ڈرامے کی نئی ریکارڈنگز بھی جاری ہیں جس میں ان دنوں تمام کاسٹ حصہ لے رہی ہے جہاں گزشتہ روز کامیابی کا جشن بھی منایا گیا اور شائقین کی طرف سے ملنے والی پزیرائی پر سب نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی-اس بارے میں ڈائریکٹرشاہدعزیز کا کہنا ہے کہ میں اس کامیابی پر اللہ تعالی کاجتناشکر بھی ادا کروں وہ کم ہے کیونکہ مخالفین کو میری کامیابی ذرا بھی پسند نہیں آئی لیکن میرا ایمان ہے کہ عزت اور ذلت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے.جب انسان محنت اور خلوص نیت سے کام کرتا ہے تو اسے کامیابی ضرور ملتی ہے-
کامیابی کا جشن

کامیابی کا جشن

 

کامیابی کا جشن

کامیابی کا جشن

پاکستان

پیپلزپارٹی کا حملہ

شائع شدہ

کو

پیپلزپارٹی کا حملہ

کراچی میں این اے 238 سے تحریک انصاف کی امیدوار زارا خان نے الزام لگایا ہے کہ موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں کاتعلق پیپلزپارٹی سےہے۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں دادؤد چورنگی کے قریب تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کے بعد زارا خان جناح اسپتال پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نےپہلےبھی دھمکیاں دیں،شکایات درج کرواچکےہیں، ضلع ملیر میں پی ٹی آئی کو پرتشدد واقعات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ زارا خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن رحمت علی کوآپریشن تھیٹرمنتقل کیاگیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

شائع شدہ

کو

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

کراچی کے علاقے قائد آباد میں تحریک انصاف کےدفتر پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قائد آباد کے علاقے میں داؤد چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن انور علی نے تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن رحمت علی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کےواقعےکی جگہ سےایس ایم جی اور 2 میگزین ملےہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھاندلی کا الزام

شائع شدہ

کو

دھاندلی کا الزام

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگادیا ہے ۔ کراچی میں خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کی اور قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور ایسا ماحول پیدا کیا جارہا ہےجس سے کراچی کا ووٹر گھر پر بیٹھے پر مجبور ہوجائےگا۔ خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے کہا کہ انتظامیہ پہلے جلسوں کے اجازت نامے جاری کرتی ہے اور پھر منسوخ کردیتی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں دبئی سے آئے نام نہاد لیڈر کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں