Connect with us

پاکستان

نوازشریف کو ضرورت کیا تھی

شائع شدہ

کو

نوازشریف کو ضرورت کیا تھی

پی ٹی آئی کے سینئررہنما شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کے حالیہ متنازع بیان پر کہاکہ میاں نواز شریف کو اس طرح کا بیان دینے کی ضرورت کیا تھی؟

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں اس میں غلط کیا ہے، نوازشریف بتائیں اس بیان کی ضرورت کیا تھی؟ اور اگر بیان غلط اندازمیں پیش کیاگیاتوشہباز شریف، چودھری نثاروضاحتیں کیوں دےرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے اس بیان کو اتنا اچھالا اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانا پڑا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج بھارت امریکا کا بہترین اتحادی ہے اس لیے ہمارا بیانیہ مسترد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف خود پریس کانفرنس کرکے قوم سے معافی مانگیں، اگرمعافی نہیں مانگتے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کو بدنام کرنےکا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے،نواز شریف کا موقف پاکستان کے خلاف ہے، وزیراعظم ایوان کوبتائیں وہ پاکستان کیساتھ ہیں یانواز شریف کےبیانیے کےساتھ ہیں۔

پاکستان

پیپلزپارٹی کا حملہ

شائع شدہ

کو

پیپلزپارٹی کا حملہ

کراچی میں این اے 238 سے تحریک انصاف کی امیدوار زارا خان نے الزام لگایا ہے کہ موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں کاتعلق پیپلزپارٹی سےہے۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں دادؤد چورنگی کے قریب تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کے بعد زارا خان جناح اسپتال پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نےپہلےبھی دھمکیاں دیں،شکایات درج کرواچکےہیں، ضلع ملیر میں پی ٹی آئی کو پرتشدد واقعات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ زارا خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن رحمت علی کوآپریشن تھیٹرمنتقل کیاگیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

شائع شدہ

کو

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

کراچی کے علاقے قائد آباد میں تحریک انصاف کےدفتر پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قائد آباد کے علاقے میں داؤد چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن انور علی نے تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن رحمت علی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کےواقعےکی جگہ سےایس ایم جی اور 2 میگزین ملےہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھاندلی کا الزام

شائع شدہ

کو

دھاندلی کا الزام

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگادیا ہے ۔ کراچی میں خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کی اور قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور ایسا ماحول پیدا کیا جارہا ہےجس سے کراچی کا ووٹر گھر پر بیٹھے پر مجبور ہوجائےگا۔ خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے کہا کہ انتظامیہ پہلے جلسوں کے اجازت نامے جاری کرتی ہے اور پھر منسوخ کردیتی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں دبئی سے آئے نام نہاد لیڈر کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں