Connect with us

انٹرنیشنل

2اہلکار وں سمیت 12ہلاک

شائع شدہ

کو

2اہلکار وں سمیت 12ہلاک

افغانستان میں ایران کی سرحد کے قریب واقع مغربی صوبے فراہ کے شہر فراہ میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے ہیں، سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ جھڑپوں کے نتیجے میں افغان فورسز کے دو اہلکار ہلاک،4زخمی ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 10حملہ آور مارے گئے۔ آج صبح طالبان نے شہر فراہ میں کئی سمتوں سے دھاوا بول دیا اورسیکیورٹی چیک پوائنٹس اور انٹیلی جنس دفتر کی عمارت پر قبضہ کرلیا۔ افغان حکام کے مطابق قندھار کی اسپیشل پولیس فورس اور ہرات سے آئے ہوئے کمانڈوزسیکیورٹی فورسز کے ساتھ ڈسٹرکٹ ٹو اور تھری میں حملہ آوروں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
ان حملوں کے بعد شہر میں اسکول، دکانیں اور سرکاری دفاتر بند کردیئے گئے، افغان فضائیہ کے طیارے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ًطالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ واضح رہے کہ صوبہ فراہ صوبہ ہلمند کے قریب واقع ہے جہاں کے متعدد اضلاع پر طالبان کو کنٹرول حاصل ہے۔

انٹرنیشنل

دہشت گردی کی مذمت

شائع شدہ

کو

دہشت گردی کی مذمت

سعودی عرب میں ترکی کے قونصل جنرل عاکف منوشا نے کہا ہے کہ ترک حکومت دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتی ہے، ترکی میں گزشتہ بغاوت کی کوششیں عوامی اتحاد اور سیکورٹی اداروں کی مضبوط پالیسی کے ذریعے ناکام بنائی گئی۔ جدہ میں ترک قونصل جنرل عاکف منوشا ترکی میں ناکام بغاوت کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر صدر رجب طیب اردگان کا خصوصی پیغام بھی سنایا گیا اور ترکی کے ترقیاتی منصوبوں کی تصویری نمائش پیش کی گئی۔ ترک قونصل جنرل نے یہ بھی بتایا کہ اس سال ڈیڑھ لاکھ ترک مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حکومت سازی تیز

شائع شدہ

کو

حکومت سازی تیز

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے زور دیا کہ حکومت کی تشکیل نو کا عمل تیز کیا جائے تاکہ مظاہرین کی جانب سے طلب کردہ خدمات فراہم کی جاسکیں اخباری ذرائع کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے جن اصلاحات پر عمل درامد متوقع ہے ان میں ملک کے جنوبی اور وسطی صوبوں کے لیے رقوم کا مختص کیا جانا اور گیس اور تیل کی غیر ملکی کمپنیوں کو اس امر کا پابند بنانا ہے کہ اُن کی نصف ورک فورس عراقی شہریوں پر مشتمل ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

8 ہلاک

شائع شدہ

کو

8 ہلاک

عراق میں آٹھ جولائی سے عوامی احتجاج کے دوران 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ 60 زخمی بھی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں