Connect with us

انٹرنیشنل

حکومت بنانے کا اشارہ

شائع شدہ

کو

حکومت بنانے کا اشارہ

عراقی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے ٹیکنوکریٹس کی حکومت قائم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ مقتدیٰ الصدر کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت کی ترجیحات میں اصلاحات پر عمل درآمد شامل ہوگا-عراق انتخابات میں دوسرے نمبر پر الصدر کا حامی ایک ایسا اتحاد آیا ہے، جس کے ایران کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔ موجودہ وزیر اعظم حیدر العبادی کا سیاسی اتحاد ان انتخابات میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پایا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق16صوبوں میں ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے اور جلد ہی حتمی نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

انٹرنیشنل

قبضہ دینے کو تیار

شائع شدہ

کو

قبضہ دینے کو تیار

عبدالملک الحوثی نے ایک بار پھر مؤقف دُہرایا ہے کہ اگر حکومت کی ہمنوا فورسز اپنے حملے روک دیں تو الحدیدہ کی مرکزی بندرگاہ کا کنٹرول اقوام متحدہ کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن میں حوثی ملیشیا کے سربراہ نے یہ پیشکش الحدیدہ صوبے میں باغیوں کی پے در پے شکستوں کے بعد کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

غزہ، بدترین حالات

شائع شدہ

کو

غزہ، بدترین حالات

اقوام متحدہ نے کہا پابندیوں سے غزہ کی صورت حال گمبھیر، تجارتی چوکی کے بند ہونے سے حفظان صحت کا شعبہ بھی متاثر ہوگا۔ اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ افسر جیمی میک گولڈ رک نے اپنے تحریری اعلامیہ میں واضح کیا کہ اسرائیل کے محاصرے میں تجارتی چوکی کریم ابو سلیم بند کیے جانے اور ایندھن کی ترسیل روکنے سے حفظان صحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔ اسرائیل کی غزہ کی پٹی سے سامان کی نقل و حمل پر پابندی جاری ہے تو اسرائیلی وزیر دفاع آویگدور لیبر مان نے آئندہ کے حکم تک غزہ کو ایندھن کی ترسیل کی اجازت نہ دینے کی فوج کو ہدایت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حملے ناکام

شائع شدہ

کو

حملے ناکام

ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں داعش سے وابستہ ایک سیل کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سراغرسانی کے وزیر محمود علاوی نے ایک بیان میں کہا گرفتار افراد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے بروقت کارروائی سے انکے مذموم منصوبے کو ناکام کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں