Connect with us

کھیل

عمرہ کی سعادت

شائع شدہ

کو

عمرہ کی سعادت

قومی کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ سابق کپتان اور قومی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ عمرے کے دوران لی گئی تصویر شعیب ملک نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرائی جس میں ثانیہ مرزا سر پردوپٹہ اوڑھے نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔ یہی تصویر ثانیہ مرزا کی والدہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرائی۔
اضح رہے کہ ثانیہ مرزا امید سے ہیں۔ یہ خوشی کی خبر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی دونوں کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا تھا۔

کھیل

سوئی فارم جاگ اٹھی

شائع شدہ

کو

سوئی فارم جاگ اٹھی

اظہر علی کی سوئی فارم بھی آخر جاگ اٹھی، انہوں نے لیسٹرشائر کے خلاف دوروزہ پریکٹس میچ کے ابتدائی دن 73 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے اپنی بیٹنگ کو آزمانے کا فیصلہ کیا، اس بار اظہر علی کے ساتھ اوپننگ کیلیے فخرزمان کو بھیجا گیا، دونوں نے میزبان کاؤنٹی کے بولرز کو ابتدائی سیشن میں خوب پریشان کیا، دونوں کے درمیان ابتدائی شراکت میں 121 رنز بنے، اس جوڑی کا خاتمہ آخر کار ٹام ویلس کے ہاتھوں ہوا جن کی گیند فخر زمان کے بیٹ سے ہوتی ہوئی سیدھی عتیق جاوید کے ہاتھوں میں سما گئی، فخر نے 98 بالز کاسامنا کرتے ہوئے 71 رنز اسکور کیے جن میں 14چوکے شامل تھے۔ نئے آنے والے بیٹسمین سمیع اسلم نے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے 34 گیندیں صرف کیں اور اس دوران 8 رنز بنائے مگر ڈائیٹر کلین نے ان کی اننگز کو اس سے آگے نہیں بڑھنے دیا، ان کی گیند پر سمیع اسلم بولڈ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔
اوپنر اظہر علی نے بھی اپنی فارم کو جگانے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے 73 رنز اسکور کیے تاہم انھیں بھی کلین نے اننگز کو تھری فیگر تک لے جانے کا موقع دیے بغیر بولڈ کردیا، اظہر نے 127 گیندوں کا سامنا کیا جن میں سے 13 کو باؤنڈری لائن کی سیر کرائی۔ یہ اب تک اس ٹور میں کھیلی جانے والی 6 اننگز میں پہلا موقع ہے جب اظہر علی نے ففٹی اسکور کی ہے۔ کینٹ اور ناتھمپٹن شائر کے خلاف ٹور میچز میں ناکام رہنے کے بعد وہ آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بری طرح ناکام رہے تھے جہاں پران کا اسکور 4 اور 2 تھا۔ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل ان کے فارم میں آنے کو ٹیم کیلیے نیک شگون قراردیا جاسکتا ہے۔
کپتان سرفراز احمد 17 رنز بناکر عتیق جاوید کی گیند پر حریف قائد لیوس ہل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے،کچھ ہی دیر بعد نئے آنے والے بیٹسمین سعد علی نے عادل علی کی گیند ان کے ہی ہاتھوں میں دوبارہ لوٹا دی، وہ صرف 2 رنز ہی بناسکے۔ 245 کے مجموعے پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گری جب شاداب خان کو ٹام ویلس نے بولڈ کیا، انھوں نے 21 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 17 رنز بنائے، جس میں دو چوکے بھی شامل تھے۔ فہیم اشرف بازو نہیں کھول پائے، صرف 15 رنز بنانے کے بعد وہ عتیق جاوید کا شکار بن گئے، کیچ ویلس نے تھاما، ان کی اننگز میں 3 چوکے بھی شامل تھے، حسن علی 5 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے، ڈیرڈین کی ڈائریکٹ تھرو نے ان کے کریز تک پہنچنے سے پہلے ہی بیلز اڑادیں۔
مجموعی اسکور جب 321 ہوا تو 90 ویں اوور کی سیکنڈ لاسٹ بال پر محمد عباس نے اپنی وکٹ گنوا دی، انھیں عادل علی کی گیند پر لیوس ہل نے کیچ کیا، انھوں نے 45 بالز کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے 16 رنز بنائے، اس کے ساتھ ہی پہلے دن کے کھیل کا اختتام پاکستان کے اسکور 321 رنز 9 وکٹ پر ہوگیا، عثمان صلاح الدین نے ایک اینڈ سنبھالا ہوا تھا، وہ 154 بالز پر 69 رنز بناچکے جس میں 5 چوکے شامل ہیں۔
عثمان پاکستان کے تیسرے بیٹسمین ہیں جنھوں نے اس اننگز میں ففٹی بنائی ہے۔ ڈائیٹرکلین، ٹام ویلس، عتیق جاوید اور عادل علی نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بیٹی کی سالگرہ پرجذباتی

شائع شدہ

کو

بیٹی کی سالگرہ پرجذباتی

شاہد آفریدی بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ بہترین انسان اور بہترین والد بھی ہیں وہ اپنی چاروں بیٹیوں اقصیٰ، اجوہ، انشا اور اسمارہ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور مصروف ہونے کے بوجود اپنی بیٹیوں کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں مناتے ہیں۔ گزشتہ رات انہوں نےا پنی سب سے چھوٹی بیٹی اسمارہ آفریدی کی چھٹی سالگرہ منائی۔ سالگرہ کی تقریب میں ان کی تینوں بڑی بیٹیاں بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ نہایت خوش نظرآئے۔ شاہد آفریدی نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور بیٹیوں کے حوالے سے نہایت جذباتی پیغام شیئر کیا۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھاکہ وہ آج اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ منارہے ہیں، ماشااللہ، بیٹیاں خدا کی رحمت ہوتی ہیں، ہمیں ہمیشہ اپنے گھروالوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ چھوٹی چھوٹی خوشیاں منانے کیلئے وقت نکالنا چاہئیے اور ان لمحات کیلئے شکر اداکرنا چاہئیے۔ اسمارہ کو بہت سارا پیار۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

موقع سے فائدہ اٹھا لیا

شائع شدہ

کو

موقع سے فائدہ اٹھا لیا

لیسٹر کے خلاف 2روزہ وارم میچ میں پاکستان نے محمد عامر کو آرام دینے کا فیصلہ کیا، پیس بیٹری میں محمد عباس،راحت علی اور حسن علی کو شامل کیا گیا،ان کی معاونت کیلیے فہیم اشرف بھی موجود ہونگے۔ یاد رہے کہ فٹنس پر شکوک ہونے کے باوجود محمد عامر نے گزشتہ روز ٹریننگ میں حصہ لیا تھا،تاہم انھیں بھرپور قوت سے بولنگ کرتے نہیں دیکھا گیا، پاکستان ٹیم کے فزیو 24مئی کو لارڈز میں ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل عامر کو گھٹنے کی انجری سے نجات دلانے کیلیے کوشاں ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے ان فارم اوپنر امام الحق کو بھی لیسٹرکیخلاف میدان میں اتارنے سے گریز کیا،ان کی جگہ جارح مزاج بیٹسمین فخرزمان کو موقع دیا گیا،اظہر علی کی ٹور میچز کے بعد آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں بھی ناقص کارکردگی کے بعد ٹورسلیکشن کمیٹی فکرمند اور فخرزمان کو متبادل اوپنر کے طور پر میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرسکتی تھی لیکن لیسٹر کیخلاف دونوں نے اچھی بیٹنگ سے منیجمنٹ کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ مہمان ٹیم نے حارث سہیل اور آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کے فیصلہ کن مرحلے میں ففٹی بنانے والے بابر اعظم کیساتھ اسد شفیق کو بھی باہر بٹھاتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں سمیع اسلم،عثمان صلاح الدین اور سعد علی کو پلیئنگ الیون میں جگہ دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں