Connect with us

انٹرنیشنل

سعودیہ، روزے کی تاریخ آگئی

شائع شدہ

کو

رمضان المبارک کا چاند

سعودی عرب اور گلف ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔

خلیجی میڈ یا کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد اب پہلا روزہ 17مئی بروز جمعرات کو ہو گا۔سعودی عرب میں 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تاہم چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، عمان، جاپان، آسٹریلیا و دیگر ممالک میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان ممالک میں بھی پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔

انٹرنیشنل

حکومت سازی تیز

شائع شدہ

کو

حکومت سازی تیز

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے زور دیا کہ حکومت کی تشکیل نو کا عمل تیز کیا جائے تاکہ مظاہرین کی جانب سے طلب کردہ خدمات فراہم کی جاسکیں اخباری ذرائع کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے جن اصلاحات پر عمل درامد متوقع ہے ان میں ملک کے جنوبی اور وسطی صوبوں کے لیے رقوم کا مختص کیا جانا اور گیس اور تیل کی غیر ملکی کمپنیوں کو اس امر کا پابند بنانا ہے کہ اُن کی نصف ورک فورس عراقی شہریوں پر مشتمل ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

8 ہلاک

شائع شدہ

کو

8 ہلاک

عراق میں آٹھ جولائی سے عوامی احتجاج کے دوران 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ 60 زخمی بھی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

آزاد معاہدہ

شائع شدہ

کو

آزاد معاہدہ

یورپین یونین اور جاپان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت دونوں فریق ایک دوسرے کی تقریباً تمام برآمدی اشیاء پر ٹیکس ختم کر دیں گے ۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب منگل کے روز جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہوئی جہاں یورپین یونین کی جانب سے یورپین کمیشن کے سربراہ جاں کلاڈ جنکر ، یورپین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک اور جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے دستخط کئے۔ یورپ کی جانب سے کسی دوسرے فریق کے ساتھ کیا جانے والا یہ سب سے بڑا معاہدہ ہے ۔آزادانہ معاہدہ کرنے والے یہ دونوں فریق دنیا کی مجموعی تجارت کے 30 فیصد حجم کے حامل ہیں ۔ دوسری جانب معاہدے سے یورپین یونین اور امریکہ کے درمیان لفظی گولہ باری میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپ کو’ دشمن‘ قرار دینے کے بعد یورپی خارجہ امور کی سربراہ فید ریکا موغرینی نے اس معاہدے کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمارے بھی اور دوست موجود ہیں ۔ ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ سیاسی طور پر یہ معاہدہ بین الاقوامی سیاست میں بڑھتے ہوئے اندھیروں میں روشنی کی کرن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن نہ صرف یورپی و جاپانی عوام کیلئے اچھا دن ہے بلکہ ان تمام کیلئے جو باہمی احترام اور تعاون پر یقین رکھتے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں