Connect with us

انٹرنیشنل

چالاک ایجنٹ

شائع شدہ

کو

چالاک ایجنٹ

فلسطینیوں کے روپ میں چھپے اسرائیل ایجنٹس کا انکشاف ہوا ہے جو موقع ملتے ہی فلسطینیوں کو مار ڈالتے ہیں یا اسرائیل فوج کے سامنے لے آتے ہیں تاکہ انہیں قتل کردیا جائے اس گروپ کو ’مستعربین‘ کا نام دیا گیا ہے۔ الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ایجنٹس فلسطینیوں کے لب و لہجے میں عربی بولتے ہیں، عین عربوں جیسا برتاؤ کرتے ہیں ان کے چہرے فلسطینی رومال سے ڈھکے ہوتے ہیں، یہ اسرائیل مخالف مظاہروں میں اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے ہیں جب یہ فلسطینی مظاہرین میں شامل ہوتے ہیں تو اچانک اپنے لباس میں چھپی گنیں ان پر تان لیتے ہیں اور انہیں شہید کردیتے ہیں یا پھر انہیں دور موجود اسرائیلی افواج میں بیٹھے اسنائپرز کا تر نوالہ بنادیتے ہیں یا اسرائیلی افواج آگے بڑھ کر ان فلسطینیوں کو دبوچ لیتی ہے اس کے بعد تمام مظاہرین غائب ہوجاتے ہیں اور صرف ایک نعرہ سنائی دیتا ہے ’ مستعربین‘
مستعربین یا مستعروِم عبرانی زبان کا لفظ ہے جو عربی لفظ مستعرب سے لیا گیا ہے۔ یہ لفظ کسی ایسے شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے جو عرب زبان اور تہذیب سے اچھی طرح واقفیت رکھتا ہو۔ لیکن اسرائیلی تناظر میں مستعربین ایسے لوگوں کو کہتے ہیں جو خاص خوفناک مشن لے کر فلسطین کی صفوں میں جاگھستے ہیں اور انہیں نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ اسرائیل کے سب سے چالاک ایجنٹ ہیں-

انٹرنیشنل

بھوک ہڑتال

شائع شدہ

کو

بھوک ہڑتال

انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف 4 فلسطینیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ حسن شوکہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ وہ 44 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ 3 دیگر فلسطینی بیت لحم ہی کے اسلام جواریش اور محمود عیاد اور الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر کے عیسی عوض نے بھی انتظامی حراست کے تسلسل کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

براہ راست مذاکرات مسترد

شائع شدہ

کو

براہ راست مذاکرات مسترد

امریکا اور طالبان قیادت کے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے افغانی حکومت نے کہا مذاکرات میں کوئی بھی پیش رفت افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔ تاہم امریکا امن مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ دوسری جانب افغانستان میں موجود نیٹو اتحاد نے بھی امریکا اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ایرانی اہلکار ہلاک

شائع شدہ

کو

ایرانی اہلکار ہلاک

شام میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں 9 ایرانی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صوبہ حلب میں فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تقریباً 9 ایرانی اہلکار ہلاک ہوئے تاہم دیگر ہلاک شدگان کی قومیت کے بارے میں واضح نہیں ہو سکا‌ مذکورہ فوجی ٹھکانے پر اسلحہ موجود نہیں تھا واضح ہو کہ اس مقام سے اتحادی فوجیوں کیلئے لوجسٹک اور خوراک کی ترسیل کے امور نمٹائے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں