Connect with us

شوبز

حشر نشر کردیا

شائع شدہ

کو

حشر نشر کردیا

جیسے ہی کسی بھارتی فلم کا گانا مقبول ہوتا ہے اسے فوری پرپاکستانی سٹیج ڈراموں میں شامل کرلیا جاتا ہے کیونکہ ہر اداکارہ کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس مقبول گانے کو سب سے پہلے کیش کرائے اور ویسے بھی ان گیتوں کے لئے پروڈیوسر کو کسی کاپی رائٹ کی ضرروت تو پڑتی نہیں اس لئے جس کا دل چاہے وہ وہ اسے اپنے ڈرامے میں شامل کرلیتا ہے- پاکستانی سٹیج اداکاراؤں نے ماضی میں بے شمار بھارتی گانوں کی مقبولیت کیش کرائی ہے لیکن ان دنوں جو گانا سٹیج پر سے سے زیادہ پرفارم کیا جارہا ہے وہ بھارتی فلم "لونگ لاچی" کا گیت" وے توں لونگ تے میں لاچی" ہے-فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی گانے نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی -گلوکارہ منت نور نے ویسےتو اس سے پہلے بھی بے شمار گیت گائے ہیں لیکن"لونگ لاچی" نے ان کی شہرت راتوں رات بلندیوں پر پہنچادی ہے- پاکستان میں بھی یہ گیت بہت مقبول ہوچکا ہے جسے مشہور گلوکارائیں تقریبات اور شادیوں میں گارہی ہیں جس کے ساتھ ساتھ سٹیج پر بھی اس گانے کو خوب پرفارم کیا جارہا ہے-ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک پندرہ سے زیادہ اداکارائیں مختلف ڈراموں میں یہ گانا پرفارم کرچکی ہیں لیکن قابل افسوس بات یہ ہے کہ کوئی بھی اداکارہ اس گانے پر متاثر کن ڈانس نہیں کرپائی-ایک دو سینئر اداکاراؤں نے بھی کوشش کی لیکن وہ بھی کامیاب نہیں ہوسکیں- زیادہ تر شائقین کا کہنا ہے جس طرح نیرو باجوہ نے اس گانے پر خوبصورت انداز سے پرفارم کیا ہے وہ کسی بھی پاکستانی سٹیج آرٹسٹ کے بس کی بات نہیں لہٰذہ انہیں چاہیئے کہ اس گانے کا بیڑا غڑق کرنے کی بجائے کسی اور گانے پر ڈانس کریں تو ان کےساتھ ساتھ شائقین کے لئے اچھا ہوگا-

شوبز

دبنگ خان کا فلمی ساتھ

شائع شدہ

کو

دبنگ خان کا فلمی ساتھ

بالی ووڈ کامیڈین واداکار سنیل گروور اپنے نئے شو ’ دھن دھنا دھن‘ کی کامیابی کے بعد سلمان خان کی ’بھارت‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل گروور کو اب بالی ووڈ کے سلطان کی فلم ’بھارت‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جہاں وہ سلمان خان کے قریبی دوست کا کردار ادا کریں گے جب کہ ان کا یہ کردار ان کی اب تک کی تمام فلموں سے دلچسپ اور اہم ہوگا۔کپل شرما کی سابقہ گرل فرینڈ اور سنیل گروور کی کریٹو ڈائریکٹر پریتی سوموز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اداکار کو مبارکباد دی اور کہا کہ انتہائی محنت اور صبر کے ساتھ مثبت سوچ تمہیں اپنی منزل اور مقصد کے قریب لارہی ہے جو تم حاصل کرنا چاہتے ہو۔ سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے پر پریتی نے سنیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ داصل تم اب ایک خوش قسمت انسان ہو۔
واضح رہے کہ فلم ’بھارت‘ سلمان خان کی اب تک کی سب سے بڑی بجٹ کی فلم ہوگی جو 2018 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

علی ظفر پر الزام غلط فہمی

شائع شدہ

کو

شادی کیلئے "ہاں"

گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر الزامات کے بعد اب پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم بین الاقوامی شہرت رکھنے والی علی ظفر کے دفاع میں میدان میں آ گئیں ہیں۔

داکارہ ریشم کا کہناتھا کہ علی ظفر بہت سلجھے ہوئے انسان ہیں ان کا پورے کیرئر میں کوئی سکینڈل نہیں آیا ہے ، وہ جس سے محبت کرتے تھے انہوں نے اسی سے شادی کی اور اب ایک اچھی زندگی گزار رہے ہیں اگر کوئی غلط فہمی ہے تو میشا اور علی ظفر کو بات کر کے ختم کرنی چاہیے اور الزامات نہیں لگانے چاہئیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس خبر نے پاکستان میں تہلکہ سا مچا دیاہے جہاں تک میرا خیال ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، علی فوکسڈ پرسن ہیں وہ اپنے کام سے عشق کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اتنی شہرت ملی ہے ۔ اگر ایسی کوئی بات ہے تو ہمیشہ ثبوت سامنے لانا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

کپڑوں کی دکانداری

شائع شدہ

کو

کپڑوں کی دکانداری

غیرملکی میڈیا کے مطابق سنی لیون ملبوسات ساز برانڈ ’’آر ایس بائے راکی سٹار‘‘ کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہو گئیں۔

سنی لیون  نے اشتہاری مہم کے لئے گرمیوں کے تیار ملبوسات پہن کرلاس اینجلس میں عکسبندی بھی مکمل کرلی ،فیشن ڈیزائنر راکی سٹار نے کہا ہے کہ وہ سنی لیون کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے اور سنی لیون ان کی ہمیشہ سے پسندیدہ اداکارہ ہیں اور وہ ایک پیشہ ور آرٹسٹ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں