Connect with us

شوبز

تاریخ پھر تبدیل

شائع شدہ

کو

تاریخ پھر تبدیل

بھارتی اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کی شادی کی تاریخ اور مقام تبدیل ہوگیا ہے۔بھارتی اداکارہ سونم کپور اور ان کے دوست آنند آہوجا کی شادی کی خبریں بھارتی میڈیا میں گزشتہ کئی سال سے گردش کررہی ہیں، شروع میں تو سونم کپور نے آنند آہوجا کے ساتھ تعلقات سے انکار کیا تاہم گزشتہ دنوں سونم کپور نے آنند آہوجا کے ساتھ باقاعدہ شادی کا اعلان کیا، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی 11 یا 12 مئی کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونا تھی لیکن اب دونوں کی شادی کی تاریخ اور مقام تبدیل ہوگیا ہے-بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی اب 6 اور 7 مئی کو ممبئی میں ہوگی جب کہ استقبالیہ نئی دہلی میں دیا جائے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات میں ڈانس کے لیے معروف کوریو گرافر فرح خان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور ڈانس کی پریکٹس انیل کپور کے گھر میں جاری ہے-

شوبز

دبنگ خان کا فلمی ساتھ

شائع شدہ

کو

دبنگ خان کا فلمی ساتھ

بالی ووڈ کامیڈین واداکار سنیل گروور اپنے نئے شو ’ دھن دھنا دھن‘ کی کامیابی کے بعد سلمان خان کی ’بھارت‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل گروور کو اب بالی ووڈ کے سلطان کی فلم ’بھارت‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جہاں وہ سلمان خان کے قریبی دوست کا کردار ادا کریں گے جب کہ ان کا یہ کردار ان کی اب تک کی تمام فلموں سے دلچسپ اور اہم ہوگا۔کپل شرما کی سابقہ گرل فرینڈ اور سنیل گروور کی کریٹو ڈائریکٹر پریتی سوموز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اداکار کو مبارکباد دی اور کہا کہ انتہائی محنت اور صبر کے ساتھ مثبت سوچ تمہیں اپنی منزل اور مقصد کے قریب لارہی ہے جو تم حاصل کرنا چاہتے ہو۔ سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے پر پریتی نے سنیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ داصل تم اب ایک خوش قسمت انسان ہو۔
واضح رہے کہ فلم ’بھارت‘ سلمان خان کی اب تک کی سب سے بڑی بجٹ کی فلم ہوگی جو 2018 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

علی ظفر پر الزام غلط فہمی

شائع شدہ

کو

شادی کیلئے "ہاں"

گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر الزامات کے بعد اب پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم بین الاقوامی شہرت رکھنے والی علی ظفر کے دفاع میں میدان میں آ گئیں ہیں۔

داکارہ ریشم کا کہناتھا کہ علی ظفر بہت سلجھے ہوئے انسان ہیں ان کا پورے کیرئر میں کوئی سکینڈل نہیں آیا ہے ، وہ جس سے محبت کرتے تھے انہوں نے اسی سے شادی کی اور اب ایک اچھی زندگی گزار رہے ہیں اگر کوئی غلط فہمی ہے تو میشا اور علی ظفر کو بات کر کے ختم کرنی چاہیے اور الزامات نہیں لگانے چاہئیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس خبر نے پاکستان میں تہلکہ سا مچا دیاہے جہاں تک میرا خیال ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، علی فوکسڈ پرسن ہیں وہ اپنے کام سے عشق کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اتنی شہرت ملی ہے ۔ اگر ایسی کوئی بات ہے تو ہمیشہ ثبوت سامنے لانا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

کپڑوں کی دکانداری

شائع شدہ

کو

کپڑوں کی دکانداری

غیرملکی میڈیا کے مطابق سنی لیون ملبوسات ساز برانڈ ’’آر ایس بائے راکی سٹار‘‘ کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہو گئیں۔

سنی لیون  نے اشتہاری مہم کے لئے گرمیوں کے تیار ملبوسات پہن کرلاس اینجلس میں عکسبندی بھی مکمل کرلی ،فیشن ڈیزائنر راکی سٹار نے کہا ہے کہ وہ سنی لیون کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے اور سنی لیون ان کی ہمیشہ سے پسندیدہ اداکارہ ہیں اور وہ ایک پیشہ ور آرٹسٹ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں