شوبز
یورپ میں موج مستی

پاکستان فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ٹاپ ماڈل نیہا احمد کی پراسرار" گمشدگی" ان دنوں شوبز حلقوں میں زیر بحث ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نیہا احمد کا نہ تو اپنے کسی دوست اور نہ ہی فیشن انڈسٹری سے وابستہ کسی شخص سے رابطہ ہے جس کے باعث ان کے بارے میں طرح طرح کی افواہیں گردش کررہی ہیں-نیہا احمد نے طویل عرصے سے کسی فیشن شو میں بھی حصہ نہیں لیا-ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نیہااحمد کافی عرصے سے یورپ میں اپنے ایک دوست کے ساتھ موج مستی میں مصروف ہیں جہاں وہ چند ماہ اور گزاریں گی البتہ ان کی پراسرار سرگرمیوں بارے قریبی دوست بھی لاعلم ہیں- اس سے قبل جب نہیا احمد فیشن انڈسٹری میں کام کررہی تھیں تو ان کا نام بہت سے مشہور لوگوں کے ساتھ جوڑا گیا لیکن انہوں نے کبھی بھی اس بارے میں وضاحت نہیں کی-یہ امر قابل ذکر ہے کہ نہیا احمد نے ماڈلنگ کا آغاز 1998 میں کیا تھا لیکن انہوں نے چند ہی سالوں میں حیرت انگیز ترقی کرکے پوری فیشن انڈٍسٹری کو حیران کردیا تھا کیونکہ ان کا شمار نہایت بولڈ ماڈلز میں ہوتا تھا-ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیہا احمد فیشن انڈسٹری سے کنارہ کشی کرچکی ہیں اور انہوں نے ایک مشپہور بزنس مین سے خفیہ شادی بھی کر رکھی ہے لیکن انہوں نے اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا-

شوبز
مکروہ چہرہ دکھانے پر بائیکاٹ

بھارت کے ہندوؤں نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور وہ جس کمپنی کی تشہیری مہم کے ساتھ جڑتی ہے، ہندو اس کمپنی کا بھی بائیکاٹ کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کچھ ہفتے قبل 8سالہ آصفہ بانو نامی مسلمان بچی کو ہندوؤں نے مندر میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ سوارا بھاسکر نے اس انسانیت سوز واقعے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔تصویر میں اس نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس پر لکھا ہے کہ’’میں ہندوستان ہوں، میں شرمندہ ہوں، آصفہ کو انصاف دو، 8سال کی بچی جسے دیوی ستھان مندر میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔‘‘ان دنوں سوارا بھاسکر ایمازون کی تشہیری مہم کا حصہ ہیں اور بھارتی ہندو سوشل میڈیا پر ایمازون کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے نظر آرہے ہیں۔ ان کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ’’سوارا بھاسکر نے ہمارے ملک او ر مندروں کی توہین کی ہے، جب تک وہ ایمازون کے ساتھ کام کر رہی ہے وہ اس کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔‘‘حیران کن طور پر ان بائیکاٹ کرنے والوں میں کچھ نام نہاد بڑے نام بھی ہیں جن میں صحافی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شامل ہیں۔
شوبز
شوہر پر بدسلوکی کا الزام

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو سنگھ اپنے شوہر رشی کپور کی بدسلوکی کے خلاف پھٹ پڑیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی مشہور اداکارہ نیتو سنگھ کا اپنے شوہر رشی کپور سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ جس کپور خاندان کی بہو ہیں وہاں صرف ایک شخص ایسا ہے جو انہیں اُن کے شوہر کی بدسلوکی سے بچاتا ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ اُن کا بیٹا رنویر کپور ہے۔نیتو سنگھ نے مزید انکشاف کیا کہ کپور خاندان میں کوئی کسی کی زندگی میں مداخلت نہیں کرسکتا جب کہ شوہر کی جانب سے بدسلوکی پر سب کے خاموش رہنے پر اُس دن میں سمجھ گئی تھی کہ میرے بیٹے کے علاوہ کوئی میری مدد کے لئے آگے نہیں آئے گا جس پر رشی کو بھی بُرا لگتا تھا کہ رنویر میری وجہ سے اُن کے سامنا کھڑے ہوجاتا ہے۔
شوبز
چند روز بعد امریکہ روانگی

اداکارہ ریما آئندہ چند روز میں امریکہ روانہ ہوں جائیں گی۔
واضح ہو کہ اداکارہ ریما پچھلے چند ماہ سے پاکستان میں قیام پذیر ہیں اور اس دوران وہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کمرشلز اور کچھ ٹی وی شوز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں تاہم ریما کی پاکستان میں موجودگی کی وجہ سے یہ افواہیں پھیلائی گئیں تھیں کہ ان کی اپنے شوہر سے ناراضی چل رہی ہے اور وہ جلد طلاق لینے والی ہیں اس غلط تاثر کو ختم کرنے کیلئے ریما خان آئندہ چند روز میں امریکہ روانہ ہوجائیں گی اور اپنے پراجیکٹس کا باقیہ کام عیدالفطر کے بعد پاکستان آکر کریں گی۔
- شوبز15 hours پہلے
پہلے ڈرامے کی تیاری
- شوبز11 hours پہلے
ٹھمکے پہ ٹھمکا
- پاکستان17 hours پہلے
دال میں کچھ تو کالا ہے
- شوبز15 hours پہلے
تنقید کی زد میں
- پاکستان7 hours پہلے
پی پی اور پی ٹی آئی خوفزدہ
- شوبز16 hours پہلے
بکواس بند کرو....
- شوبز17 hours پہلے
"ایسا کچھ نہیں ہے" افواہوں کی تردید
- شوبز16 hours پہلے
سازش کا اعلان
- پاکستان15 hours پہلے
خاموش رہنا خطرناک
- کھیل10 hours پہلے
بھارت "ماموں" بنے گا
- شوبز15 hours پہلے
معاف مانگ لی
- شوبز10 hours پہلے
ہرجانے کا دعویٰ