Connect with us

شوبز

چین میں ستاروں کی کہکشاں

شائع شدہ

کو

چین میں ستاروں کی کہکشاں

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں8ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے آئے فلمی ستارے شریک ہوئے اورافتتاحی تقریب میں ر یڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ہدایتکار،اداکار،پروڈیوسرز اوررائٹرز بیجنگ پہنچے ہیں۔چھ روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے دوران رواں برس ریلیز ہونے والی فلمیں پیش کی جائینگی۔ان فلموں میں ایسی فلمیں بھی شامل ہیں جن میں جیوری ایک مقابلے کا انعقاد کریگی اور جیتنے والی فلموں ، فنکاروں اور ہدایتکاروں کو ایوارڈزسے نوازا جائےگا۔ فلموں ستاروں کی کہکشاں سے سجا یہ فلم فیسٹیول 22اپریل تک اپنی رعنائیاں بکھیرے گا۔چین میں ستاروں کی کہکشاں

شوبز

مکروہ چہرہ دکھانے پر بائیکاٹ

شائع شدہ

کو

عریانی کو متنازع بنانا غلط

بھارت کے ہندوؤں نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور وہ جس کمپنی کی تشہیری مہم کے ساتھ جڑتی ہے، ہندو اس کمپنی کا بھی بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کچھ ہفتے قبل 8سالہ آصفہ بانو نامی مسلمان بچی کو ہندوؤں نے مندر میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ سوارا بھاسکر نے اس انسانیت سوز واقعے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔تصویر میں اس نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس پر لکھا ہے کہ’’میں ہندوستان ہوں، میں شرمندہ ہوں، آصفہ کو انصاف دو، 8سال کی بچی جسے دیوی ستھان مندر میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔‘‘ان دنوں سوارا بھاسکر ایمازون کی تشہیری مہم کا حصہ ہیں اور بھارتی ہندو سوشل میڈیا پر ایمازون کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے نظر آرہے ہیں۔ ان کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ’’سوارا بھاسکر نے ہمارے ملک او ر مندروں کی توہین کی ہے، جب تک وہ ایمازون کے ساتھ کام کر رہی ہے وہ اس کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔‘‘حیران کن طور پر ان بائیکاٹ کرنے والوں میں کچھ نام نہاد بڑے نام بھی ہیں جن میں صحافی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

شوہر پر بدسلوکی کا الزام

شائع شدہ

کو

شوہر پر بدسلوکی کا الزام

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو سنگھ اپنے شوہر رشی کپور کی بدسلوکی کے خلاف پھٹ پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی مشہور اداکارہ نیتو سنگھ کا اپنے شوہر رشی کپور سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ جس کپور خاندان کی بہو ہیں وہاں صرف ایک شخص ایسا ہے جو انہیں اُن کے شوہر کی بدسلوکی سے بچاتا ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ اُن کا بیٹا رنویر کپور ہے۔نیتو سنگھ نے مزید انکشاف کیا کہ کپور خاندان میں کوئی کسی کی زندگی میں مداخلت نہیں کرسکتا جب کہ شوہر کی جانب سے بدسلوکی پر سب کے خاموش رہنے پر اُس دن میں سمجھ گئی تھی کہ میرے بیٹے کے علاوہ کوئی میری مدد کے لئے آگے نہیں آئے گا جس پر رشی کو بھی بُرا لگتا تھا کہ رنویر میری وجہ سے اُن کے سامنا کھڑے ہوجاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

چند روز بعد امریکہ روانگی

شائع شدہ

کو

سوشل میڈیا میں انٹری

اداکارہ ریما آئندہ چند روز میں امریکہ روانہ ہوں جائیں گی۔

واضح ہو کہ اداکارہ ریما پچھلے چند ماہ سے پاکستان میں قیام پذیر ہیں اور اس دوران وہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کمرشلز اور کچھ ٹی وی شوز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں تاہم ریما کی پاکستان میں موجودگی کی وجہ سے یہ افواہیں پھیلائی گئیں تھیں کہ ان کی اپنے شوہر سے ناراضی چل رہی ہے اور وہ جلد طلاق لینے والی ہیں اس غلط تاثر کو ختم کرنے کیلئے ریما خان آئندہ چند روز میں امریکہ روانہ ہوجائیں گی اور اپنے پراجیکٹس کا باقیہ کام عیدالفطر کے بعد پاکستان آکر کریں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں