Connect with us

انٹرنیشنل

مکہ مسجد دھماکا کیس، تمام ملزمان بری

شائع شدہ

کو

مکہ مسجد دھماکا کیس، تمام ملزمان بری

بھارت کے شہر حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد دھماکا کیس کے تمام ہندو انتہا پسند ملزمان کو عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔حیدرآباد کی خصوصی عدالت نے مئی 2007 میں نماز جمعہ کے دوران مکہ مسجد دھماکا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد تمام 10 ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیے۔دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 58 زخمی ہوئے تھے، جب کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیے گئے اور ناکافی ثبوت پر انہیں رہا کیا جارہا ہے۔مسجد دھماکا کیس میں ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما سوامی آسیمانند نبا کمار سرکار، دودنرا گپتا، لوکیش شرما، بھارت موہن لعل رتیشور اور رجندر چوہدری نامزد تھے۔عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان کو رہا کردیا گیا جب کہ عدالتی کمرے کے باہر موجود متاثرہ خاندان کے افراد نے فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

انٹرنیشنل

بھوک ہڑتال

شائع شدہ

کو

بھوک ہڑتال

انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف 4 فلسطینیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ حسن شوکہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ وہ 44 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ 3 دیگر فلسطینی بیت لحم ہی کے اسلام جواریش اور محمود عیاد اور الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر کے عیسی عوض نے بھی انتظامی حراست کے تسلسل کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

براہ راست مذاکرات مسترد

شائع شدہ

کو

براہ راست مذاکرات مسترد

امریکا اور طالبان قیادت کے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے افغانی حکومت نے کہا مذاکرات میں کوئی بھی پیش رفت افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔ تاہم امریکا امن مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ دوسری جانب افغانستان میں موجود نیٹو اتحاد نے بھی امریکا اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ایرانی اہلکار ہلاک

شائع شدہ

کو

ایرانی اہلکار ہلاک

شام میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں 9 ایرانی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صوبہ حلب میں فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تقریباً 9 ایرانی اہلکار ہلاک ہوئے تاہم دیگر ہلاک شدگان کی قومیت کے بارے میں واضح نہیں ہو سکا‌ مذکورہ فوجی ٹھکانے پر اسلحہ موجود نہیں تھا واضح ہو کہ اس مقام سے اتحادی فوجیوں کیلئے لوجسٹک اور خوراک کی ترسیل کے امور نمٹائے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں