Connect with us

پاکستان

نوازشریف جیل جائیں گے

شائع شدہ

کو

نوازشریف جیل جائیں گے

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نوازشریف جیل جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن 2018 کو کسی حادثے کا اندیشہ ہے، الیکشن تاخیر سے نومبر تک بھی ہو سکتے ہیں، عام انتخابات 2018کچھ التوا سے ہوں گے لیکن جسٹس ثاقب نثار ہی کرائیں گے۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر رات کو 2 دفعہ گولی ماری گئی۔انہوں نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کےگھر سے حمزہ شہباز کا گھر 200 گز سے بھی قریب ہے، گولی جسٹس اعجازالاحسن کے گھر لگ سکتی ہے تو شہباز شریف آپ کے گھروں پر بھی لگ سکتی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے ڈی سی کو پنکھے سے لٹکا کر ماردیا گیا، احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش ہے کیونکہ چار چھ ہفتے میں ان کا فیصلہ آرہا ہے، میں اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نواز شریف جیل جائیں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میرا کیس 62 ون ایف نہیں ہے، منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں نہ کچھ چھپایا، انکم ٹیکس گوشوارے بھی مکمل ہیں، میں الیکشن کمیشن سے کیس جیتاہوں، فیصلہ میرے خلاف آیا تو چیخیں نہیں ماروں گا۔

پاکستان

نا اہل قرار دیدیا

شائع شدہ

کو

نا اہل قرار دیدیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ میں انتخابی عذداری کی سماعت ہوئی جس کےدوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151خانیوال سے پیپلزپارٹی کے امیداوار ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ ہمایوں خان کو ہائی کورٹ نے نادہندہ ہونے پر نااہل قرار دیاتھا۔ جسٹس عظمت سعید نے کیس کی سماعت کےدوران ریمارکس دیے کہ ہمایوں خان کےذمے13 لاکھ روپے کے واجبات تھے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمایوں خان واجبات کی ادائیگی کے بعد اہل ہو سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اہم اجلاس کا انعقاد

شائع شدہ

کو

اہم اجلاس کا انعقاد

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق کوئٹہ گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کو صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال اور مستونگ میں بم دھماکے سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ علاؤ الدین مری سمیت وزیر داخلہ، کمانڈر سدرن کمانڈ، ایف سی اور آئی جیز نے شرکت کی۔ نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امیدواروں اور سیاسی اجتماعات کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور انتظامات کے بارے میں سیاسی قیادت سے بھی مشاورت کی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہدف مکمل

شائع شدہ

کو

ہدف مکمل

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 22 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا ہدف 16 دنوں میں مکمل کرلیا گیا ہے۔ بیلٹ پپیرز کی چھپائی پر 2 ارب سے زائد لاگت آئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 22 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا ہدف 16 دنوں میں مکمل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع میں ترسیل کا عمل فوج کی نگرانی میں جاری ہے۔ کچھ حلقوں کے بیلٹ پیپر، کیس زیر سماعت ہونے کے باعث نہ چھپ سکے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں کے بیلٹ پپیرز کی چھپائی 3 پرنٹنگ پریسز میں کی گئی ہے۔ یکم جولائی سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کیا گیا جو آج مکمل کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ فرانس اور برطانیہ سے منگوایا گیا۔ مہنگا واٹر مارک کاغذ بیلٹ پپیرز کی چھپائی میں استعمال کیا گیا۔ بیلٹ پپیرز کی چھپائی پر 2 ارب سے زائد لاگت آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں