انٹرنیشنل
ٹرمپ جھوٹے اور نااہل ہیں

امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اخلاقی طور پر نااہل قرار دے دیا۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارت کے لیے نااہل ہیں کیونکہ وہ خواتین کو محض گوشت کا ٹکرا سمجھتے ہیں، ٹرمپ کے نزدیک سچائی کی خاص اہمیت نہیں، وہ مسلسل جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں۔جیمز کومی نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ ٹرمپ دماغی طور پر نااہل ہیں یا وہ ڈیمنشیا (دماغی تنزلی) کے مرض میں مبتلا ہیں، میرے خیال سے وہ طبی طور پر نہیں بلکہ اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔ ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے صدر کو قابل احترام شخصیت اور ملکی اقدار کا حامل ہونا چاہیے جن میں سب سے اہم سچائی کی صفت ہے، لیکن ٹرمپ اس خوبی پر پورا نہیں اترتے۔

انٹرنیشنل
امریکی میزائلوں پر قبضہ

روسی میڈیا کے مطابق امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر کئے جانے والے میزائل حملے میں امریکہ کے دو کروز میزائل پکڑلئے گئے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام میں تین اہداف پر 103 کروز میزائل فائر کئے گئے تھے۔ حملے سے پہلے امریکی صدر نے شیخی بگھارتے ہوئے کہا تھا کہ اب کی بار شام پر نئے، نفیس اور سمارٹ میزائل داغے جائیں گے۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں میں سے دو پھٹے بغیر زمین پر آن گرے جنہیں بغیر وقت ضائع کئے قابو کرلیا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ روس یہ میزائل خصوصی طیارے میں ڈال کر اپنے ملک لے گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں میزائل کافی اچھی حالت میں ہیں۔ اب نجانے روس ان کے ساتھ کیا کرے گا؟ انہیں اپنے کسی دشمن پر داغے گا یا امریکہ کی سبکی کے لئے انہیں کسی عجائب گھر کی زینت بنائے گا؟
انٹرنیشنل
مزید 2فلسطینی شہید

غزہ میں مسلسل چوتھے جمعے بھی ہزاروں فلسطینی اپنے حقوق کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں جب کہ نہتے مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے بھی جوابی پیغام میں پمفلٹس سرحد کے قریب پھینکیں ہیں جس میں مظاہرین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ سرحد سے دور رہیں جب کہ اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر براہ راست گولیاں برسائی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 2 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
انٹرنیشنل
ہاتھ نہ ملانے پر شہریت سے محروم

فرانس میں الجزائر سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون کو سرکاری افسر سے ہاتھ ملانے سے انکار پر شہریت دینے سے انکار کر دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون نے فرانسیسی شہری سے 2010 میں شادی کی تھی جب کہ اپریل 2017 میں شہریت کے لئے درخواست دی۔ فرانس کے جنوب مشرقی علاقے ایسرے میں منعقدہ ایک تقریب میں مسلم خاتون کو ملک کی شہریت دی جا رہی تھی۔ اس موقع پر تقریب کے صدر اور ایک مقامی سیاسی رہنما نے ہاتھ ملانا چاہا تو خاتون نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میرے مذہبی عقائد اس بات کی اجازت نہیں دیتے۔
- شوبز7 hours پہلے
جنسی زیادتی، راز بتانے سے انکار
- شوبز8 hours پہلے
20 سال سے جنسی زیادتی کا شکار
- شوبز11 hours پہلے
بیٹی کی حمایت کا اعلان
- شوبز7 hours پہلے
جنسی زیادتی میں ملوث
- شوبز11 hours پہلے
"ایک ہوگئے ہم اور تم"
- پاکستان11 hours پہلے
7 ٹکٹوں کا مطالبہ
- شوبز11 hours پہلے
میشا شفیع کے الزام پرفنکاروں کا ردعمل
- شوبز10 hours پہلے
مزید الزامات کا سامنا
- شوبز4 hours پہلے
علی ظفر پر الزام غلط فہمی
- شوبز6 hours پہلے
شادی کا فیصلہ
- شوبز8 hours پہلے
اب قانونی طریقے سے بات ہوگی
- شوبز5 hours پہلے
غصہ ٹویٹر پر