Connect with us

پاکستان

ضمیر فروشوں کیلئے جگہ نہیں

شائع شدہ

کو

ضمیر فروشوں کیلئے جگہ نہیں

مردان: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ ہماری پارٹی کے کچھ لوگوں نے ضمیر بیچا، اب انہیں پارٹی سے نکالیں گے، ضمیر فروشوں کوتحریک انصاف میں نہیں رکھیں گے۔

مردان میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے کسی اور کو سازش کرنے کی ضرورت نہیں، وہ پرویزمشرف، زرداری اور نوازشریف سمیت سب کے ساتھ رہے ہیں، جو بھی اقتدارمیں آتا ہے مولانا فضل الرحمان اس کے ساتھ فٹ ہوجاتے ہیں لیکن وہ میرے ساتھ فٹ نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سارے لٹیرے اکٹھے ہوگئے ہیں، یہ لٹیرے اداروں پر حملہ کررہے ہیں، یہ عوام کا پیسا چوری کرکے باہر لے گئے ہیں، یہ لوگ پاناما جےآئی ٹی ممبران کے پیچھے پڑےہوئے ہیں لیکن واجد ضیاء! پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کے گھر پرگولیاں چلائی گئیں، قوم اپنی عدلیہ اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، پوری قوم خوش ہے کہ ہماری عدلیہ نے طاقتور وزیراعظم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کے کچھ لوگوں نے ضمیر بیچا، اب انہیں پارٹی سے نکالیں گے، ضمیر فروشوں کوتحریک انصاف میں نہیں رکھیں گے، ہمارے 14 یا 17 ایم پی ایز نے ضمیر بیچا، انہیں پارٹی سے نکالیں گے۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم بنے ہیں اور چار مرتبہ نااہل ہوئے، پھر بھی پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کے لوگوں کے مسائل کا حل فاٹا اورپختونخوا کا انضمام ہے، اگرفاٹا اور خیبرپختونخوا کا انضمام ہوا تو ہم فاٹا میں ترقیاتی کام کراسکیں گے، فضل الرحمان اور اچکزئی نے پی ٹی آئی کے خوف سے فاٹا اور خیبرپختونخوا کا انضمام نہیں ہونے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کریں گے، ہم اپنے قبائلی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی قبائلیوں کی محرومیاں دور کرے گی، فاٹا کا خیبرپختونخوا سے انضمام ہوا تو ہم فاٹا میں اسکولز بنائیں گے۔

پاکستان

نا اہل قرار دیدیا

شائع شدہ

کو

نا اہل قرار دیدیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ میں انتخابی عذداری کی سماعت ہوئی جس کےدوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151خانیوال سے پیپلزپارٹی کے امیداوار ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ ہمایوں خان کو ہائی کورٹ نے نادہندہ ہونے پر نااہل قرار دیاتھا۔ جسٹس عظمت سعید نے کیس کی سماعت کےدوران ریمارکس دیے کہ ہمایوں خان کےذمے13 لاکھ روپے کے واجبات تھے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمایوں خان واجبات کی ادائیگی کے بعد اہل ہو سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اہم اجلاس کا انعقاد

شائع شدہ

کو

اہم اجلاس کا انعقاد

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق کوئٹہ گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کو صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال اور مستونگ میں بم دھماکے سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ علاؤ الدین مری سمیت وزیر داخلہ، کمانڈر سدرن کمانڈ، ایف سی اور آئی جیز نے شرکت کی۔ نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امیدواروں اور سیاسی اجتماعات کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور انتظامات کے بارے میں سیاسی قیادت سے بھی مشاورت کی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہدف مکمل

شائع شدہ

کو

ہدف مکمل

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 22 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا ہدف 16 دنوں میں مکمل کرلیا گیا ہے۔ بیلٹ پپیرز کی چھپائی پر 2 ارب سے زائد لاگت آئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 22 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا ہدف 16 دنوں میں مکمل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع میں ترسیل کا عمل فوج کی نگرانی میں جاری ہے۔ کچھ حلقوں کے بیلٹ پیپر، کیس زیر سماعت ہونے کے باعث نہ چھپ سکے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں کے بیلٹ پپیرز کی چھپائی 3 پرنٹنگ پریسز میں کی گئی ہے۔ یکم جولائی سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کیا گیا جو آج مکمل کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ فرانس اور برطانیہ سے منگوایا گیا۔ مہنگا واٹر مارک کاغذ بیلٹ پپیرز کی چھپائی میں استعمال کیا گیا۔ بیلٹ پپیرز کی چھپائی پر 2 ارب سے زائد لاگت آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں