Connect with us

پاکستان

الیکشن میں التوا کا امکان مسترد

شائع شدہ

کو

افغانستان کی بھلائی عزیز

اسلام آباد:صدر مملکت ممنون حسین نے الیکشن میں التواء کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عام انتخابات بر وقت ہوتے نظر آ رہے ہیں، سیاست دان بچے نہیں ہیں جو انہیں بٹھا کر سمجھایا جائے کہ انہیں کیا کہنا اور کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں صدر ممنون حسین نے خاتون اول کے ہمراہ پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا جہاں صدر اور خاتون اول نے پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کرائی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نےکہا کہ پاکستانیوں کو ایسے ملک نہیں جانا چاہیے جہاں ان کی عزت نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان کوئی بچے تو نہیں کہ انہیں سمجھایا جائے، سیاستدان سب سمجھ دار لوگ ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کرے گا تو کسی کو شکایت نہیں ہوگی جب کہ سیاسی جماعتوں کو خود مل کر کام کرنا چاہیے جو ملکی مفاد میں ہو، ایسے عمل میں حصہ نہیں لینا چاہیےجس سے ملکی ترقی میں رکاوٹ ہو۔ممنون حسین نے کہا کہ جو دولت باہر ہے ضروری نہیں کہ ساری لوٹی ہوئی ہو، بے شمار لوگوں کی اپنی دولت بھی ہے، سب کے لیے کہنا غلط ہے کہ انہوں نےلوٹی ہوئی دولت باہر بھیجی، سینکڑوں لوگوں کے باہر کے ممالک میں اپنے مکانات ہیں، کسی مخصوص آدمی کو ٹارگٹ کرنا مناسب بات نہیں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم صرف پاکستان میں نہیں بہت سے ممالک میں ہے، منی لانڈرنگ الزامات سے بچنے کے لیےٹیکس ایمنسٹی اسکیم دی۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کسی کو توہین عدالت میں سزادی اور کسی کومناسب سمجھتے ہوئے نہیں دی۔

پاکستان

نا اہل قرار دیدیا

شائع شدہ

کو

نا اہل قرار دیدیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ میں انتخابی عذداری کی سماعت ہوئی جس کےدوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151خانیوال سے پیپلزپارٹی کے امیداوار ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ ہمایوں خان کو ہائی کورٹ نے نادہندہ ہونے پر نااہل قرار دیاتھا۔ جسٹس عظمت سعید نے کیس کی سماعت کےدوران ریمارکس دیے کہ ہمایوں خان کےذمے13 لاکھ روپے کے واجبات تھے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمایوں خان واجبات کی ادائیگی کے بعد اہل ہو سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اہم اجلاس کا انعقاد

شائع شدہ

کو

اہم اجلاس کا انعقاد

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق کوئٹہ گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کو صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال اور مستونگ میں بم دھماکے سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ علاؤ الدین مری سمیت وزیر داخلہ، کمانڈر سدرن کمانڈ، ایف سی اور آئی جیز نے شرکت کی۔ نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امیدواروں اور سیاسی اجتماعات کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور انتظامات کے بارے میں سیاسی قیادت سے بھی مشاورت کی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہدف مکمل

شائع شدہ

کو

ہدف مکمل

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 22 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا ہدف 16 دنوں میں مکمل کرلیا گیا ہے۔ بیلٹ پپیرز کی چھپائی پر 2 ارب سے زائد لاگت آئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 22 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا ہدف 16 دنوں میں مکمل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع میں ترسیل کا عمل فوج کی نگرانی میں جاری ہے۔ کچھ حلقوں کے بیلٹ پیپر، کیس زیر سماعت ہونے کے باعث نہ چھپ سکے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں کے بیلٹ پپیرز کی چھپائی 3 پرنٹنگ پریسز میں کی گئی ہے۔ یکم جولائی سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کیا گیا جو آج مکمل کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ فرانس اور برطانیہ سے منگوایا گیا۔ مہنگا واٹر مارک کاغذ بیلٹ پپیرز کی چھپائی میں استعمال کیا گیا۔ بیلٹ پپیرز کی چھپائی پر 2 ارب سے زائد لاگت آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں