Connect with us

پاکستان

وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری

شائع شدہ

کو

وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری

سرگودھا سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ن کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے، سرگودھا سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ، یہی نہیں جہانگیرترین،عامرمحمودکیانی،عطااللہ خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

پاکستان

اہم مطالبہ

شائع شدہ

کو

اہم مطالبہ

شہباز شریف نے نواز شریف کو جیل میں استحقاق کے مطابق سہولیات دینے کے لئے نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب س لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو جیل میں انکے استحقاق کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں، نواز شریف کو دل کا عارضہ ہے انہیں ذاتی معالج کیطرف سے تواتر کیساتھ طبی معائنے اور ادویات کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ادھر پاکستان مسلم لیگ ن سوات کے منگلور کرکٹ گراونڈ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی۔ منگلور میں جلسے سے ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف خطاب کرینگے، میاں شہباز شریف این اے تھری سے اپنے انتخابی مہم کا آغاز بھی کرینگے، جلسہ گاہ کو ن لیگ کے جھنڈوں اور بینروں سے سجا دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نا اہل قرار دیدیا

شائع شدہ

کو

نا اہل قرار دیدیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ میں انتخابی عذداری کی سماعت ہوئی جس کےدوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151خانیوال سے پیپلزپارٹی کے امیداوار ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ ہمایوں خان کو ہائی کورٹ نے نادہندہ ہونے پر نااہل قرار دیاتھا۔ جسٹس عظمت سعید نے کیس کی سماعت کےدوران ریمارکس دیے کہ ہمایوں خان کےذمے13 لاکھ روپے کے واجبات تھے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمایوں خان واجبات کی ادائیگی کے بعد اہل ہو سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اہم اجلاس کا انعقاد

شائع شدہ

کو

اہم اجلاس کا انعقاد

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق کوئٹہ گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کو صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال اور مستونگ میں بم دھماکے سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ علاؤ الدین مری سمیت وزیر داخلہ، کمانڈر سدرن کمانڈ، ایف سی اور آئی جیز نے شرکت کی۔ نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امیدواروں اور سیاسی اجتماعات کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور انتظامات کے بارے میں سیاسی قیادت سے بھی مشاورت کی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں