Connect with us

انٹرنیشنل

قرضے لے لو قرضے

شائع شدہ

کو

قرضے لے لو قرضے

بھارت میں بینکوں نے لوگوں کو قرض پر آمادہ کرنے کے لیے پھیریاں لگانا شروع کر دیں۔

آلو پیاز نہیں قرضے لےلو قرضے، جی ہاں بھارت میں بینکوں نے لوگوں کو قرض لینے پر آمادہ کرنے کے لیے سبزی فروشوں کی طرح پھیری لگانا شروع کردی ہے۔بھارتی بینکوں کے ملازمین بازاروں اور مارکیٹوں میں پھیریاں لگا لگا کر لوگوں کو لون پیکجز کی خصوصیات بتاتے ہیں اور انہیں کاروبار، مکان اور گاڑی خریدنے کے لیے قرض لینے کی پیشکش کرتے ہیں۔

انٹرنیشنل

ایرانی راز چوری

شائع شدہ

کو

ایرانی راز چوری

ایران کے جوہری رازوں تک اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’’موساد ‘‘ کے رسائی اور کارروائی کے نتیجے میں ہزاروں دستاویزات کے کامیابی سے اِفشا ہونے کی تفصیلات امریکا کے 3 اخبارات کے ذریعے منظر عام پر آنا شروع ہو گئیں۔ اسرائیل نے ان اخبارات کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا اْس کی انٹیلی جنس کے ایجنٹوں نے کس طرح یہ کارروائی کی۔ اسرائیلی ایجنٹوں نے رواں برس 31 جنوری کو ایرانی دارالحکومت تہران کے ایک تجارتی علاقے میں واقع گودام میں دراندازی کی اور وہاں 6 گھنٹے 29 منٹ گزارے۔ اس دوران انہوں نے وارننگ الارم سسٹم کو معطّل کیا، دو مرکزی دروازوں کو عبور کیا، 32 بڑی تجوریوں کو کھولا اور قیمتی خزانہ لے کر وہاں سے باہر نکل آئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

بھوک ہڑتال

شائع شدہ

کو

بھوک ہڑتال

انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف 4 فلسطینیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ حسن شوکہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ وہ 44 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ 3 دیگر فلسطینی بیت لحم ہی کے اسلام جواریش اور محمود عیاد اور الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر کے عیسی عوض نے بھی انتظامی حراست کے تسلسل کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

براہ راست مذاکرات مسترد

شائع شدہ

کو

براہ راست مذاکرات مسترد

امریکا اور طالبان قیادت کے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے افغانی حکومت نے کہا مذاکرات میں کوئی بھی پیش رفت افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔ تاہم امریکا امن مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ دوسری جانب افغانستان میں موجود نیٹو اتحاد نے بھی امریکا اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں