Connect with us

شوبز

یادگار لمحات

شائع شدہ

کو

یادگار لمحات

فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر دنیا بھر کی اداکارائیں جہاں انوکھے اور نت نئے فیشن کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں، وہیں کچھ ایسے واقعات اور لمحات بھی دیکھنے میں آرہے ہیں، جنہوں نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

ایسے ہی کچھ لمحات سے ہم آپ کو یہاں آگاہ کرنے جارہے ہیں۔بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون فیشن میں کسی سے پیچھے نہیں، کانز ریڈ کارپٹ پر جہاں ان کے منفرد تتلی اسٹائل لباس نے سب کی توجہ مبذول کی، وہیں اس موقع پر تصویر بناتے ہوئے منہ چڑانے کا انداز سب کو حیران کرگیا۔

یادگار لمحات

اسی ایونٹ کے دوران ایک اور واقعہ بھی پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔چینی ماڈل و اداکارہ نیلے رنگ کا طویل گاؤن زیب تن کیے اونچی ہیلز کے ساتھ ریڈ کارپٹ کی سیڑھیاں چڑھ رہی تھیں کہ اچانک وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور نیچے گر پڑیں جس پر ایونٹ کے منتظمین میں شامل کچھ افراد نے ان کو اٹھایا۔

علاوہ ازیں میلے میں شریک اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ نے ریڈ کارپٹ پر تصویریں بنوائیں لیکن پھر سیڑھیاں چڑھنے سے پہلے اپنے ہیل والے جوتے اتار دیے۔

#Cannes2018

A post shared by @ otpstreetstyles on

کرسٹین اسٹیورٹ نے میلے میں بغیر ہیل والےجوتے نہ پہننے کی پابندی پر احتجاج کیا تھا۔

شوبز

"عشق میں کافر"

شائع شدہ

کو

"عشق میں کافر"

صبورعلی کو 2011 میں اے آر وائی سے نشر کئے جانے والے سوپ"محمود آباد کی ملکائیں" سے ملک گیر شہرت ملی جس کے بعدانہوں نے چند سال تک اداکاری نہیں لیکن جب دوبارہ کام شروع کیا تو پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا بلکہ وہ آگے ہی بڑھتی گئیں- وہ بے شمار ڈراموں میں یاد گار کردار کرچکی ہیں جن میں دل آویز،میری عنایا،رنگ لاگا،تیرے در پر، بے قصور،بھائی،تیری چاہ میں،وعدہ،مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے،جلن،میراث،تیری میری کہانی اوروصال شامل ہیں جبکہ ان دنوں اے آر وائی سے ان کا سیریل" میرے خدایا" بھی نشر کیا جارہا ہے-صبور علی ڈائریکٹر عامر یوسف کی سیریل"عشق میں کافر" کا لیڈ رول کررہی ہیں جس کی دیگرکاسٹ میں گوہرممتاز،صبا فیصل،سعدیہ فیصل،محسن گیلانی،وسیم ترمذی،عائشہ خان،ایمی خان،ہمایوں گل،فاخر اور مومنہ اقبال شامل ہیں-ڈرامے کا سکرپٹ دلشاد نسیم نے تحریرکیا ہے -سیریل کے پروڈیوسر،عمران علی،چوہدری اعجاز کامران،ایگزیکٹو پروڈیوسر کاشف کبیر،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کاشف امین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید ذیشان،ڈی او پی شاہد محمود اور میک اپ آرٹسٹ شہزاد منا ہیں- ڈرامے میں ان لوگوں کو موضوع بنایا گیا ہے جو کمزور ایمان کی وجہ سے عاملوں پر زیادہ یقین رکھتے ہیں۔ یہ ایک ایسی عورت کی کہانی جس نے اپنی اولاد کی تربیت انہی خطوط پر کی ہے -صبور علی میڈیکل کی سٹوڈنٹ کا رول کررہی ہیں جو اپنی والدہ کی قدامت پسند سوچ کے بالکل برعکس زندگی گزارنے کی خواہش مند ہیں-یہ سیریل جلد ہی اے پلس سے نشر کیا جائے گا-
"عشق میں کافر"

"عشق میں کافر"

"عشق میں کافر"

"عشق میں کافر"

"عشق میں کافر"
"عشق میں کافر"

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

پہلی بار چھوٹی سکرین پر

شائع شدہ

کو

پہلی بار چھوٹی سکرین پر

رابعہ بٹ ملک کی معروف ماڈل ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے فیشن انڈسٹری میں کامیابی سے کام کررہی ہیں-انہیں متعدد بار اداکاری کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے ہمیشہ انکار کیا تاہم ڈائریکٹر فاروق مینگل انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے اور یوں"ہجرت" کے ذریعے رابعہ بٹ کو پہلی بار اداکاری کا موقع ملا جس کے بعد انہوں نے کسی اور پراجیکٹ میں کام نہیں کیا لیکن اب وہ پہلی بار چھوٹی سکرین پر کام کررہی ہیں-رابعہ بٹ کو ہم ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل"آنگن" میں کاسٹ کیا ہے جس میں وہ کسم نامی عورت کا کردار کررہی ہیں-اس سیریل کی کہانی خدیجہ مستور نے تحریر کی ہے جس کے ڈائریکٹر احتشام الحق ہیں جبکہ کاسٹ میں سجل علی،احد رضا میر،احسن خان،ماورا حسین،عمیر رانا،مدیحہ رضوی،عابد علی،حرا مانی،زیب رحٰمن،عظمیٰ حسن،علی رضوی ،احسن خان اور سونیا حسین شامل ہیں-
پہلی بار چھوٹی سکرین پر

پہلی بار چھوٹی سکرین پر

پہلی بار چھوٹی سکرین پر

پہلی بار چھوٹی سکرین پر

 

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

بیٹی کی پیدائش

شائع شدہ

کو

بیٹی کی پیدائش

معروف ماڈل صدف حامد بیٹی کی ماں بن گئی جس کا اعلان انہوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر کیا ہے-صدف حامد نے بتایا کہ گزشتہ رات آغا خان ہسپتال میں ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جس پر وہ بہت خوش ہیں کیونکہ ان کی فیملی مکمل ہوگئی ہے-اس سے پہلے ان کا ایک بیٹا بھی ہے- ہسپتال سے گھر پہچنے پراہل خانہ نے صدف حامد کا والہانہ استقبال کیا-
بیٹی کی پیدائش

بیٹی کی پیدائش

بیٹی کی پیدائش

بیٹی کی پیدائش

بیٹی کی پیدائش

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں