Connect with us

پاکستان

قیمتیں بڑھ گئیں

شائع شدہ

کو

قیمتیں بڑھ گئیں

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کی چاندی ہوگئی، سکھر کی کھجور مارکیٹ میں کھجور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ سکھراور خیرپور ملک میں کھجور کی پیداوار کے بڑے مراکز ہیں، یہاں سے کھجور بیرون ملک بھی بھیجی جاتی ہے، چند سال سے نئی فصل کارمضان المبارک کے بعد مارکیٹوں میں آنا کھجورکی قیمتوں میں اضافے کا بڑاسبب قراردیا جارہا ہے۔ کھجور کی فصل عید کے بعد مارکیٹوں میں آتی ہے،ابھی جو کھجور فروخت ہورہی ہے وہ کولڈ اسٹور سے آرہی ہے اس لئے مہنگی ہے۔
دکاندار کہتے ہیں کہ کولڈ اسٹوریج سمیت دیگر اخراجات کو جواز بنا کر ذخیرہ اندوز فائدہ اٹھاتے ہیں،اصیل کھجور پیچھے سے مہنگی آ رہی ہے، اسی وجہ سے مہنگی ہو کر ساڑھے تین سو سے چار سوروپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ماہ صیام قریب آتے ہی ذخیرہ اندوز کھجور کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر رہے ہیں،جس سے خریدارسخت پریشان ہیں۔ یوں تو سندھ میں کئی اقسام کی کھجورپیداہوتی ہے لیکن ’اصیل‘ کھجور مہنگی ہونے کے باوجود خریداروں کی من پسند ہے۔
رمضان المبارک میں کھجور کی قیمتوں میں 50سے 100روپے فی کلو اضافہ کردیا جاتا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

پاکستان

پیپلزپارٹی کا حملہ

شائع شدہ

کو

پیپلزپارٹی کا حملہ

کراچی میں این اے 238 سے تحریک انصاف کی امیدوار زارا خان نے الزام لگایا ہے کہ موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں کاتعلق پیپلزپارٹی سےہے۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں دادؤد چورنگی کے قریب تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کے بعد زارا خان جناح اسپتال پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نےپہلےبھی دھمکیاں دیں،شکایات درج کرواچکےہیں، ضلع ملیر میں پی ٹی آئی کو پرتشدد واقعات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ زارا خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن رحمت علی کوآپریشن تھیٹرمنتقل کیاگیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

شائع شدہ

کو

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

کراچی کے علاقے قائد آباد میں تحریک انصاف کےدفتر پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قائد آباد کے علاقے میں داؤد چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن انور علی نے تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن رحمت علی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کےواقعےکی جگہ سےایس ایم جی اور 2 میگزین ملےہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھاندلی کا الزام

شائع شدہ

کو

دھاندلی کا الزام

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگادیا ہے ۔ کراچی میں خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کی اور قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور ایسا ماحول پیدا کیا جارہا ہےجس سے کراچی کا ووٹر گھر پر بیٹھے پر مجبور ہوجائےگا۔ خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے کہا کہ انتظامیہ پہلے جلسوں کے اجازت نامے جاری کرتی ہے اور پھر منسوخ کردیتی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں دبئی سے آئے نام نہاد لیڈر کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں