Connect with us

انٹرنیشنل

بھارت، 18افراد ہلاک

شائع شدہ

کو

بھارت، 18افراد ہلاک

بھا رت کی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں ایک پل گرنے کے حادثے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پل گرنے کا واقعہ اس پیش آیا جب مزدور اس پر کام کررہے تھے ،اطلا ع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 18افراد کی لاشوں کو نکال لیا۔ امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید مزدوروں کے پھنسے ہونے کا امکان بھی ہے۔دوسری جانب ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیاناتھ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ حادثے کے بعد انھوں نے اپنے نائب کو بھی حالات کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوع پر بھیجا۔

انٹرنیشنل

جاپان،امریکا جوہری معاہدہ

شائع شدہ

کو

جاپان،امریکا جوہری معاہدہ

امریکا اور جاپان کے درمیان طے شدہ، ٹوکیو انتظامیہ کے استعمال شدہ نیوکلئیر ایندھن سے پلوٹونئیم کشید کرنے اور یورنئیم افزودہ کرنے کے اجازت نامے پر مبنی ،سمجھوتے کی غیر معینہ مدت کے لئے توسیع کر دی گئی ہے۔ جاپان کی خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ 30 سالہ سمجھوتے کی معیاد رواں سال میں ختم ہو رہی تھی جسے پہلے سے قبول شدہ شرائط کے ساتھ غیر معینہ مدت کے لئے بڑھا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس طرح جاپان جوہری اسلحے کا مالک نہ ہونے کے باوجود محلول شدہ پلوٹونئیم اور یورینئیم کو ذخیرہ کرنے والے پہلے ملک کی حیثیت کو جاری رکھے گا۔ تاہم اسٹاک کے حجم کے بارے میں جاپان کے خدشات کی وجہ سے سمجھوتے میں ایک نئی شق کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس نئی شق کی رُو سے دونوں فریقوں کو 6 ماہ پہلے سے مطلع کرنے کی شرط کے ساتھ سمجھوتے کو فسخ کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق اس وقت جاپان کے پاس 47 ٹن پلوٹونئیم موجود ہے جو 6 ہزار وار ہیڈ تیار کرنے کے لئے کافی ہے۔ مذکورہ 47 ٹن میں سے 10 ٹن جاپان میں محفوظ کیا گیا ہے جبکہ باقی حصہ برطانیہ اور فرانس میں رکھا گیا ہے۔ جوہری ری ایکٹروں کے اضافی ایندھن سے نکالی جانے والی یورینئیم اور پلوٹونئیم کو MOX کے نام سے ایندھن میں تبدیل کر کے دوبارہ سے ری ایکٹروں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم سال 2011 میں فوکوشیما جوہری ری ایکٹر کی تباہی کے بعد جاپان نے نئے جوہری کنٹرول کے لئے ری ایکٹروں کو بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے اسٹاک کا کام ایک مسئلے کی شکل اختیار کر گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

وزیردفاع بھی گئے

شائع شدہ

کو

وزیردفاع بھی گئے

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے اعلان کے بعد وزیراعظم تھریسامے کی کابینہ میں اختلافات اور وزراء کے استعفوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ خبر کے مطابق، برطانیہ کے وزیر دفاع گوٹو بیب نے بھی وزارت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بیب کی جانب سے استعفیٰ کسٹم سے متعلق بل میں ترمیم کے خلاف رائے شماری پر دیا گیا ہے۔ بل میں ترمیم کے خلاف رائے شماری برطانیہ کی پوری یونین سے علیحدگی کے منصوبے کا حصہ ہے۔ گوٹو بیب نے ترمیم کے خلاف ووٹ دیا۔ واضح رہے کہ یہ قانون " بریگزٹ" کے بعد برطانیہ کو یورپی یونین کی مصنوعات پر کسٹم ٹیکس لاگو کرنے سے روک دے گا۔ خیال رہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے کے لیے مقرر کردہ وزیر ڈیوڈ ڈیوس اور سابق وزیر خارجہ بورس جانسن بھی وزیراعظم مے کے بریگزٹ کے بعد یورپی یونین سے مضبوط اقتصادی تعلقات برقرار رکھنے کے اعلان پر بطور احتجاج استعفیٰ دے چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

عالمی عدالت سے رجوع

شائع شدہ

کو

عالمی عدالت سے رجوع

ایران نے امریکا کی ممکنہ پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا، ایران کا موقف ہے کہ امریکی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے بعد عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کے خلاف امریکا کو جوابدہ ہونا ہوگا، امریکا کو عالمی قوانین توڑنے کی عادت ہے، امریکا کی جانب سے قانون اور سفارتکاری کی توہین کے باوجود ایران قوانین کا احترام کرنے پر کاربند ہے۔ امریکا نے مئی میں ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہوتے ہوئے ایران پر دوبارہ سے پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں