Connect with us

پاکستان

کباب آلو کے...

شائع شدہ

کو

کباب آلو کے...

آلو کے کباب گھر میں بنانے کی آسان ترکیب آپ بھی جانئےاجزا:

آلو:1/2کلو

چاول کا آٹا:3 کھانے کے چمچے

پسی رائی:2 کھانے کے چمچے

باریک کٹی ہری مرچ:2 عدد

بھنا اور پسا سفید زیرہ:1/2 کھانے کا چمچہ

نمک:حسب ذائقہ

باریک کٹاہرا دھنیا:1/2 گٹھی

تیل:2 کھانے کے چمچے

ترکیب:

پہلے1/2 کلو ابلے آلو چھیل کر میش کر لیں۔اب ان میں 3 کھانے کے چمچے چاول کا آٹا، 2 کھانے کے چمچے پسی رائی، 2 عدد باریک کٹی ہری مرچ، 1/2 کھانے کا چمچہ بھنا اور پسا سفید زیرہ، حسبِ ذائقہ نمک اور 1/2 گٹھی باریک کٹا ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔پھر ہاتھ پر تھوڑی سی چکنائی لگا کر چھوٹے چھوٹے شامی کباب بنا لیں۔اس کے بعد تو ا گرم کر کے ذرا سی چکنائی لگائیں اور تیار آلو کے کباب دونوں طرف سے اچھی طرح سیک لیں۔ آخر میں گرم گرم املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

پاکستان

62 ون ایف کیوں لگایا گیا

شائع شدہ

کو

62 ون ایف کیوں لگایا گیا

خواجہ آصف کی نااہلی کےخلاف اپیل کی سماعت کے دوران عدالت کا اپنے ریمارکس میں کہنا ہے کہ الزام کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کا ہے،یہ بتائیں کن حالات میں 62 ون ایف لگایا گیا؟ تفصیلات کے مطابق جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے خواجہ آصف کی نااہلی کےخلاف اپیل پرسماعت کی۔خواجہ آصف کے وکیل منیرملک نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ رٹ پٹیشن میں دبئی بینک اکاؤنٹ چھپانے کاالزام نہیں تھا،یہ بعد میں جواب الجواب کے وقت دیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی آمدن پرالیکشن ٹربیونل کا فیصلہ حتمی ہوچکا،طے شدہ معاملے پردوبارہ درخواست نہیں دی جاسکتی،میں تحریری دلائل جمع کراچکا ہوں۔ جس پر جسٹس عمرعطا بندیال نے استفسار کیا کہ خواجہ صاحب پرالزام کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کا ہے۔جسٹس فیصل عرب بولے یہ بتائیں کن حالات میں 62 ون ایف لگایا گیا؟۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جدید ٹیکنالوجی مہیا کرنیکا فیصلہ

شائع شدہ

کو

سمری بھجوا دی

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں ریٹرننگ افسران کو جدید ٹیکنالوجی مہیا کرنے کا فیصلہ ، ملکی تاریخ میں پہلی بار ریٹرننگ افسران کو 2، 2 ڈیٹا انٹری آپریٹرز دے دیئے گئے ، ریٹرننگ افسران کو پولنگ کی رات 2 بجے تک رزلٹ الیکشن کمیشن کو بھیجوانے کا پابند بنا دیا گیا۔عام انتخابات 2018 میں نئی اور جدید ٹیکنالوجی بھر پور استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ریٹرننگ افسران کو 2، 2 ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور لیپ ٹاپ بھی دیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو تربیت دے دی گئی، ڈیٹا انٹری آپریٹرز پولنگ سٹیشن سے موصول رزلٹ کو تیار کریں گے، پریذائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن سے ہی نتائج تصویر یا سنیپ شاٹ کے ذریعے ریٹرننگ افسران کو بھیجیں گے۔ نتائج میں تاخیر پر ریٹرننگ افسران کو تحریری وجوہات بھی دینا ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بالآخر اعلان کردیا

شائع شدہ

کو

بالآخر اعلان کردیا

پشتون لوگوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کے نام پر پاکستان کی مسلح افواج کو بدنام کرنے کی کوشش میں مصروف پشتون تحفظ موومنٹ کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے منظور پشتین اور پشتون تحفظ موومنٹ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر زیرگردش ایک ویڈیو پیغام میں تحریک طالبان پاکستان جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی عظمت محسود نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ منظور محسود جس نے پاکستان کی مسلح افواج کیخلاف سخت زبان استعمال کی، مبینہ قبضے کیخلاف آوازاٹھارہاتھا۔
عظمت محسود نے منظور کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ ” ہم ان لوگوں کیخلاف آپ کیساتھ ہیں، اب پیچھے مت ہٹنا، ہم ان لوگوں کے پیچھے کھڑے ہیں جو قیدیوں کی رہائی کیلئے آواز اٹھارہے ہیں‘، ہمارے قیدیوں کیلئے آواز اٹھانے پر پشتون تحفظ موومنٹ انعام کا حق رکھتی ہے “۔ یادرہے کہ کالعدم تحریک طالبان ،پاکستان کی مسلح افواج اور عام شہریوں پر مختلف اوقات میں ہونیوالے حملوں میں ملوث رہی ہے جن کے نتیجے میں ہزاروں شہری و فوجی جوان شہید ہوئے ہیں۔ کالعدم تحریک نے اے پی ایس سکول پشاور، واہگہ بارڈر پر دھماکے سمیت متعدد دہشتگردی کی وارداتوں کی ذمہ داری قبول کی ۔ اب پشتون تحفظ موومنٹ اور منظورپشتین کی حمایت کے اعلان نے پاکستانیوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں