Connect with us

پاکستان

دھرنا ختم ،آمدورفت بحال

شائع شدہ

کو

دھرنا ختم ،آمدورفت بحال

پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے ریلوے ٹریک پر دھرنے کی وجہ سے ملک بھر سے کراچی کے لئے ٹرینوں کی آمدورفت کئی گھنٹے معطل رہی تاہم اب ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیاہے ۔ ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد حیدرآباد اور کوٹری ریلوےاسٹیشنوں روکی گئی 7 ٹرینوں کو کراچی روانہ کردیا گیا، پولیس حکام کے مطابق پاکستان اسٹیل کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج پر ہیں۔ آج صبح پاکستان اسٹیل کے سینکڑوں ملازمین اسٹیل ٹاؤن کے قریب کراچی سے ملک کے مختلف شہروں کو ملانے والے ریلوے کے دوطرفہ ٹریک پر دھرنا دے کربیٹھ گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے جانے والی بیشتر ریل گاڑیاں دھرنے سے قبل روانہ ہوچکی تھیں تاہم ڈاؤن روٹ کی بیشتر ٹرینوں کی آمد شیڈول پر تھی، جس پر بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس، بزنس ٹرین، ملت ایکسپریس، مہران ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس اور تیزگام کو حیدرآباد اور کوٹری ریلوے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا تھا۔
ریلوے اور ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے، یوں کئی گھنٹے بعد ٹریک سے دھرنا ختم کرایا گیا اور ریلوے ٹریک کو مظاہرین سے خالی کرواکر حیدرآباد اور کوٹری ریلوے اسٹیشنوں پر روکی گئی ساتوں ٹرینوں کو کراچی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق اگرچہ ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہوگئی ہے تاہم اس صورتحال سے ایک طرف سینکڑوں مسافروں کو تکلیف برداشت کرنا پڑی دوسری طرف کی ٹرینوں کی کراچی سے اندرون ملک روانگی متاثر ہو سکتی ہے تاہم ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کو معمول کے وقت پر کراچی سے اندرون ملک روانہ کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

پاکستان

کارکنوں میں تصادم،4 زخمی

شائع شدہ

کو

کارکنوں میں تصادم،4 زخمی

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں تحریک لبیک اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم کے دوارن 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تحریک لبیک اور مسلم لیگ ن کے درمیان جھگڑا شاہدرہ کے علاقے فضل پارک میں سائن بورڈ لگانے پر ہوا۔ جھگڑے کے دوران لاٹھی اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس میں 4 افراد کے سر پھٹ گئے، اسپتال میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن سے مایوس

شائع شدہ

کو

الیکشن سے مایوس

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں الیکشن کولیکربہت مایاس ہوں کیونکہ انتخابات کے حوالےسے اچھی خبریں موصول نہیں ہورہی جب کہ الیکشن میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نتھیا گلی ،جہلم اورلاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی مخالفین پرخوب گرجےبرسے، ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے ملک کوقرضوں میں ڈبودیا ہے لہذا اس جماعت کو ہر گز ووٹ نہ دیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالےسے اچھی خبریں موصول نہیں ہورہی الیکشن میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا جب کہ کرپٹ حکمران کبھی کرپشن ختم نہیں کرسکتے، لیکن ہم اقتدارمیں آکرعوام کاپیسہ عوام پرہی خرچ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلے اوربلی کے خلاف

شائع شدہ

کو

تو تڑاک پر اتر آئے

ٹیکسلا میں پہلے ٹمبر مارکیٹ اور بعد میں نواب آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے اپنے مخالفین کو نشانے پر لئے رکھا، ان کا کہنا تھا کہ میرے مخالفین حواس باختہ ہو چکے ہیں اور ڈر کی وجہ سے حلقہ میں عمران خان کو بلوا لیا ہے جب کہ میں اس حلقے کا منتخب نمائندہ نہیں تھا مگر ٹیکسلا کو تحصیل کا درجہ میں نے دلوایا، سوئی گیس دلوائی ، سڑکیں بنوائیں اور وفاداری کرتے ہوئے یہاں خدمت کی۔
چوہدری نثار نے اپنے جلسے میں لیٹ آنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جلسے میں لیٹ آنے والوں کواہم پیغام دیتا ہوں کہ الیکشن والے دن بھی اسی طرح لیٹ آئے تو کوئی آپکا انتظار نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نعروں اور تقریروں سے نہیں ، خدمت کی بنیاد پر لڑا جاتا ہے جب کہ شیر کے نشان والوں کی 25 جولائی کو ضمانتیں ضبط ہوں گی، یہ شیر نہیں دراصل بلی ہے، بَلے اور بلی کے خلاف جیپ کو ووٹ دینا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں