Connect with us

انٹرنیشنل

منتقلی مسترد

شائع شدہ

کو

منتقلی مسترد

سعودی کابینہ نے اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کو مسترد کردیا ہے۔ دار الحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس کی صدارت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔اجلاس میں مشرق وسطیٰ اور بالخصوص فلسطین کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کابینہ نے امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام فلسطینیوں کے جائز حقوق کی کھلی حق تلفی ہے اور اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جبکہ سعودی عرب اس اقدام کےخطرناک نتائج سےپہلے ہی خبردار کرچکاہے۔ کابینہ اجلاس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ فلسطینیوں کے خلاف جاری پرتشدد کارروائیاں روکی جائیں

انٹرنیشنل

حکومت سازی تیز

شائع شدہ

کو

حکومت سازی تیز

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے زور دیا کہ حکومت کی تشکیل نو کا عمل تیز کیا جائے تاکہ مظاہرین کی جانب سے طلب کردہ خدمات فراہم کی جاسکیں اخباری ذرائع کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے جن اصلاحات پر عمل درامد متوقع ہے ان میں ملک کے جنوبی اور وسطی صوبوں کے لیے رقوم کا مختص کیا جانا اور گیس اور تیل کی غیر ملکی کمپنیوں کو اس امر کا پابند بنانا ہے کہ اُن کی نصف ورک فورس عراقی شہریوں پر مشتمل ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

8 ہلاک

شائع شدہ

کو

8 ہلاک

عراق میں آٹھ جولائی سے عوامی احتجاج کے دوران 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ 60 زخمی بھی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

آزاد معاہدہ

شائع شدہ

کو

آزاد معاہدہ

یورپین یونین اور جاپان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت دونوں فریق ایک دوسرے کی تقریباً تمام برآمدی اشیاء پر ٹیکس ختم کر دیں گے ۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب منگل کے روز جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہوئی جہاں یورپین یونین کی جانب سے یورپین کمیشن کے سربراہ جاں کلاڈ جنکر ، یورپین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک اور جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے دستخط کئے۔ یورپ کی جانب سے کسی دوسرے فریق کے ساتھ کیا جانے والا یہ سب سے بڑا معاہدہ ہے ۔آزادانہ معاہدہ کرنے والے یہ دونوں فریق دنیا کی مجموعی تجارت کے 30 فیصد حجم کے حامل ہیں ۔ دوسری جانب معاہدے سے یورپین یونین اور امریکہ کے درمیان لفظی گولہ باری میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپ کو’ دشمن‘ قرار دینے کے بعد یورپی خارجہ امور کی سربراہ فید ریکا موغرینی نے اس معاہدے کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمارے بھی اور دوست موجود ہیں ۔ ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ سیاسی طور پر یہ معاہدہ بین الاقوامی سیاست میں بڑھتے ہوئے اندھیروں میں روشنی کی کرن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن نہ صرف یورپی و جاپانی عوام کیلئے اچھا دن ہے بلکہ ان تمام کیلئے جو باہمی احترام اور تعاون پر یقین رکھتے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں