Connect with us

شوبز

’ پیغام امن‘ کی تیاری

شائع شدہ

کو

’ پیغام امن‘ کی تیاری

معروف گلوکار راحت فتح علی خان پاکستان اور بھارت کے درمیان ’پیغام امن ‘ کے لیے بالی وڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کا گیت گائیں گے۔ گلوکارہ لتا منگیشکر نے 1961 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ ہم دونوں‘ کے لیے گیت ’اللہ تیرو نام‘ گایا تھا جو کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود آج بھی مشہور ہے۔ راحت فتح علی خان اب اس گیت کو اپنی آواز دیں گے جس میں ان کے ساتھ کلاسیکل موسیقاروں کا بینڈ ’ دی فیوژن پروجیکٹ‘ بھی شامل ہوگا۔ اس حوالے سے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں امن صرف میری ہی نہیں اور بھی ان گنت لوگوں کی خواہش ہے جب کہ دونوں ممالک کی ثقافت تقریباً ایک جیسی ہے۔ لتا منگیشکر کے گیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہمارا پیغام اس سے بہتر اور مؤثر انداز میں عام ہو سکے گا جس کے باعث اس گیت کو چنا ہے۔

شوبز

تنقید کا نشانہ

شائع شدہ

کو

تنقید کا نشانہ

نامور بالی ووڈ اداکارہ اورمیزبان نیہا دھوپیا اپنے سے دوسال چھوٹے شخص کے ساتھ شادی کرنے پر سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بن گئیں۔ اداکارہ نیہا دھوپیا رواں ماہ 10 مئی کو اپنے قریبی دوست اور اداکار انگد بیدی سنگھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی طرح نیہا دھوپیا کی شادی کے چرچے بھی کئی روز تک میڈیا پر چھائے رہے جب کہ ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جارہی رہا تاہم کچھ لوگوں کونیہا کی خوشیاں ایک آنکھ نہیں بھارہیں اور انہیں اپنے سے دوسال چھوٹے شخص سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ نیہا دھوپیا 37 برس کی ہیں اور ان کے شوہر انگد بیدی سنگھ 35 برس کے ہیں بس عمر کا یہی فرق لوگوں کو پسند نہیں آرہا اور انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حال ہی میں نیہا دھوپیا نے اپنے شوہر کی آنے والی فلم’سورما‘کا پوسٹر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ میں اپنے شوہر کے بارے میں لکھا کہ انگد کا دل سونے کا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

دبنگ تحفہ

شائع شدہ

کو

دبنگ تحفہ

بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے اداکار بوبی دیول کو اپنی ایک اور فلم میں شامل کرکے اس سال کا دوسرا تحفہ دے دیا۔ بالی ووڈ سلطان سلمان خان اداکاری کے ساتھ دوسروں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں اور فلم انڈسٹری میں نئے چہرے متعارف کرانے میں بھی سلمان خان کسی سے پیچھے نہیں جس کی واضح مثال کترینہ کیف ، زرین خان ،اتھیا شیٹھی اور سورج پنچولی جیسی بہت سی شخصیات ہیں یہی وجہ ہے کہ سلمان خان نے ایکشن تھرل فلم ’ریس تھری‘ میں بوبی دیول کو شامل کرنے کے بعد اپنی ایک اور فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے سلور اسکرین سے غائب بوبی دیول کو اپنی فلم ’ریس تھری‘ میں شامل کرکے ان کے ڈوبتے کریئر کو سہارا دیا جب کہ بوبی دیول کو واپس فلموں کی جانب گامزن کرنے کے لئے سلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی ایک اور نئی فلم میں شامل کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
رپورٹس کے طابق بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دھرمند کے بیٹے بوبی دیول نہ صرف سلمان کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے بلکہ ’ریس تھری‘ کرنے کے بعد وہ سلمان کی فلم ’لویتری‘، ’بھارت‘ اور ساجد ناڈیاڈوالا کی فلم ’ہاؤس فل 4‘ بھی سائن کرچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

شاہی جوڑے کو مبارکباد

شائع شدہ

کو

شاہی جوڑے کو مبارکباد

برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور جوڑے کے اضافے پر پاکستانی اداکاراؤں کی جانب سے خصوصی پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان نے برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بذریعہ ٹوئٹ جذباتی پیغام دیا۔ماہرہ خان نے شہزادہ ہیری کا میگھن سے شادی کرنے کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے سب کے خلاف جا کر اس خاتون سے شادی کی جس سے وہ محبت کرتے تھے ۔ماہرہ خان نے ان کی شادی کو ایک مثال قرار دیا اور کہا کہ یہ قابل عزت ہے کہ شہزادے ہیری کے والد نے میگھن کی جانب سے شادی کی رسم کو پورا کیا۔اسی طرح اداکارہ ماورہ حسین نے بھی شاہی شادی پر خوشی کا اظہار کیا۔
اداکارہ عروہ حسین کا بذریعہ ٹوئٹ کہنا تھا کہ پوری دنیا کو صرف محبت، اچھے مرد و خواتین کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی اداکارہ کی شہزادہ ہیری سے یہ دوسری شادی ہے، وہ ان سے عمر میں بھی بڑی ہیں اور اس وجہ سے ان کی شادی کو ایک بڑی مثال قرار دیا جارہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں