Connect with us

شوبز

دوبارہ ایک ہونے کا انکشاف

شائع شدہ

کو

دوبارہ ایک ہونے کا انکشاف

فلم سٹار نور اور ولی حامدعلی خان کے در میان صلح کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔

فلم سٹار نور اور ولی حامد علی خان کے در میان شادی کے بعد کافی عرصہ سے علیحدگی ہو چکی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے شدید خلاف رہے ہیں مگر اب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مشتر کہ دوستوں نے دونوں میں صلح کیلئے کوشش شروع کردیں جسکے لیے نور نے بھی آمادگی کا اظہار کردیا ہے اور آنیوالے دنوں میں اس حوالے سے معاملات طے پانے کا قومی امکان ہے۔

شوبز

’سلوٹ‘سے انکار

شائع شدہ

کو

’سلوٹ‘سے انکار

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’سلوٹ ‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میکرز ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے کرینہ کپور کو کاسٹ کرنے کا سوچ رہے تھے تاہم کرینہ کپور نے کنگ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ سنا کر سب کو حیران کردیا۔ کرینہ کپور کا شاہ رخ کے ساتھ فلم نہ کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں اب کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں جب کہ اب فلموں سے متعلق میری سوچ اور رویہ تبدیل ہوگیا ہے اور میں ذہنی طور پر تیار نہ ہونے کی وجہ سے بڑے بجٹ کی فلمیں کرنے سے معذرت ہی کروں گی، عین ممکن ہے کہ فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام بھی نہ کروں۔ رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کے انکار کے بعد فلم میکرز اب فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے ایشویہ رائے یا دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’سلوٹ‘ بھارتی خلا باز کی زندگی پر مبنی کہانی ہے جس کی شوٹنگ شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ کے بعد شروع کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

سالانہ مقابلہ حسن

شائع شدہ

کو

سالانہ مقابلہ حسن

فلپائن کے شہر Pasay میں سالانہ مقابلہ حسن ہوا۔ مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی 42حسیناؤں نے حصہ لیا۔ مختلف راؤنڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ کیلئے 5 حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا جبکہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 20سالہ سلویا سیلسٹی کورٹس نامی اطالوی نژاد فلپائنی حسینہ نے ’مس اَرتھ فلپائن 2018‘کا ٹائٹل حاصل کرکے تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ مقابلے میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ٹیلی وژن پر بھی لاکھوں افراد نے یہ ایونٹ براہ راست دیکھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

شوہر سے اختلافات

شائع شدہ

کو

شوہر سے اختلافات

اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی کے اپنے شوہر جاوید اقبال سے اختلافات شروع ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شاہدہ منی کے شوہر جاوید اقبال کی پہلی بیوی اور بچوں نے شاہدہ منی کو جاوید اقبال کی دوسری بیوی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جاوید اقبال کے وارث صرف اور صرف ہم ہیں۔ شاہدہ منی کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں