Connect with us

انٹرنیشنل

67 کروڑ روپے میں نیلام

شائع شدہ

کو

67 کروڑ روپے میں نیلام

مختلف یورپی شاہی خاندانوں کی ملکیت رہنے والا 'نیلا ہیرا' آج 67 کروڑ روپے میں نیلام ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی کان سے نکالا گیا 6.16 قیراط وزن کا حامل نیلے رنگ کا یہ ہیرا ہسپانوی، فرانس، اٹلی اور آسٹریا میں شاہی خاندانوں کی ملکیت میں رہا ہے۔ اس نیلے ہیرے کی نیلامی سوئٹزر لینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں ہوئی ہے۔ نیلامی کے انتظامات دیکھنے والی سوتھی بیز کمپنی کو امید تھی کہ یہ ہیرا 53 لاکھ ڈالرز یعنی تقریباً 60 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام ہوگا . اس ہیرے کا مکمل نام ’فارنیس بلیو ڈائمنڈ‘ ہے جو اردن کی شہزادی الزبتھ فارنیس کو شادی میں تحفے کے طور پر ملا تھا۔ الزبتھ فارنیس نے 1715 میں اردن کے شہزادہ فلپ وی سے شادی کی تھی اور یہ شادی کا سب سے قیمتی تحفہ تھا۔ بعد ازاں یہ 'نیلا ہیرا' اس خاندان کی روایت بن گیا اور آنے والی نسلوں کو بطور تحفہ دیا جانے لگا اور پھر اردن سے فرانس، اٹلی اور پھر آسٹریا جا پہنچا۔

انٹرنیشنل

دہشت گردی کی مذمت

شائع شدہ

کو

دہشت گردی کی مذمت

سعودی عرب میں ترکی کے قونصل جنرل عاکف منوشا نے کہا ہے کہ ترک حکومت دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتی ہے، ترکی میں گزشتہ بغاوت کی کوششیں عوامی اتحاد اور سیکورٹی اداروں کی مضبوط پالیسی کے ذریعے ناکام بنائی گئی۔ جدہ میں ترک قونصل جنرل عاکف منوشا ترکی میں ناکام بغاوت کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر صدر رجب طیب اردگان کا خصوصی پیغام بھی سنایا گیا اور ترکی کے ترقیاتی منصوبوں کی تصویری نمائش پیش کی گئی۔ ترک قونصل جنرل نے یہ بھی بتایا کہ اس سال ڈیڑھ لاکھ ترک مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حکومت سازی تیز

شائع شدہ

کو

حکومت سازی تیز

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے زور دیا کہ حکومت کی تشکیل نو کا عمل تیز کیا جائے تاکہ مظاہرین کی جانب سے طلب کردہ خدمات فراہم کی جاسکیں اخباری ذرائع کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے جن اصلاحات پر عمل درامد متوقع ہے ان میں ملک کے جنوبی اور وسطی صوبوں کے لیے رقوم کا مختص کیا جانا اور گیس اور تیل کی غیر ملکی کمپنیوں کو اس امر کا پابند بنانا ہے کہ اُن کی نصف ورک فورس عراقی شہریوں پر مشتمل ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

8 ہلاک

شائع شدہ

کو

8 ہلاک

عراق میں آٹھ جولائی سے عوامی احتجاج کے دوران 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ 60 زخمی بھی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں