Connect with us

پاکستان

چیک پوسٹ پولیس کے سپرد

شائع شدہ

کو

چیک پوسٹ پولیس کے سپرد

پشاور میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد فوج نے شہر کی اندرونی سیکورٹی کے لیے قائم کی گئیں دو چیک پوسٹوں کو پولیس کی نگرانی میں دے دیا، گورا قبرستان اور اسمبلی چیک پوسٹوں سے فوجی جوانوں کو واپس بلا کر وہاں پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ دونوں چیک پوسٹوں پر پولیس کے 68 اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، گورا قبرستان چیک پوسٹ پر 2009 سے پاک فوج کے جوان تعینات تھے۔ اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار دو دن تک نگرانی کے لئے پولیس کے ساتھ موجود ہوں گے جب کہ قیام امن کے بعدمخصوص ناکے بتدریج سول انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔ دوسری جانب گورنر ہاوس پشاور کے قریب دیوار کو بھی ختم کر کے راستہ عوام کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

پاکستان

آزاد امیدوار

شائع شدہ

کو

آزاد امیدوار

سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنے حلقے سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گی ، انہیں دیگر سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ، تا ہم انہوں نے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے سے ان سیاسی جماعتوں کے قائدین کو آگاہ کر دیا۔ اپنے بیٹے بیر سٹر حسنین مرزا کی جانب سے دیے گئے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن سے متعلق شرائط و ضوابط ٹی او آرز (ترتیب دے رہی ہیں ، جنہیں دیگر سیاسی جماعتوں کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔ بیر سٹر حسنین مرزا کی جانب سے بتایا گیا کہ ان شرائط و ضوابط میں بدین سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں پینے کے پانی اور سکولوں کی ابتر صورتحال اور کرپش شامل ہیں ، جنہیں میڈیا کے سامنے بھی لایا جائے گا ۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیا یہ ٹی او آرز پاکستان پیپلز پارٹی ) پی پی پی (کی قیادت کو بھی ارسال کی جائیں گی ؟

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت میں پیش

شائع شدہ

کو

عدالت میں پیش

میرشکیل الرحمن اور میر ابراہیم الرحمان کے خلاف جھوٹی خبرشائع کرنے سے متعلق نجی استغاثہ کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی اس موقع پرمیر شکیل الرحمن میر ابراہیم عدالت میں پیش ہوئے میر ابراہیم نے50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جبکہ میر شکیل الرحمن کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے درخواست گزارکونوٹس جاری کیے،9جون کو دلائل طلب کیے ہیں ملزمان نے سینئر تحقیقاتی صحافی اسد کھرل کے خلاف جھوٹی خبر شائع کی تھی اسدکھرل نے ایک ٹی وی پروگرام میں میر شکیل الرحمان کے سمدھی جہانگیرصدیقی کی کرپشن سے متعلق خبرنشر کی تھی۔ ملزمان میرشکیل الرحمن اور میرابراہیم الرحمن نے جنگ، دی نیوز اور جیونیوز میں عدالت کا نام استعمال کرتے ہوئے جھوٹی خبرنشراور شائع کی تھی جس پر اسد کھرل نے ملزمان کے خلاف سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا،کیس کی سماعت 9جون تک ملتوی کردی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

100وکٹیں اڑادیں

شائع شدہ

کو

شہر قائد پہنچ گئے

کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے کوئی سیاسی جماعت نہ بچ سکی، انہوں نے مختصر عرصے میں دوسری جماعتوں کی 100سے زائد بڑی وکٹیں اڑا کر ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ عمران خان نے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں جب کہ جے یو آئی (ف)، اے این پی اور متحدہ بھی نہ بچ سکیں۔ کپتان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کی ہوا بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن متاثر ہوئی، پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔ کپتان نے پنجاب سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے بڑے الیکٹبلز چھین لیے، مسلم لیگ ن کے60 سے زائد، پیپلزپارٹی کے 25 اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں