Connect with us

انٹرنیشنل

پاک افغان تعلقات میں بہتری

شائع شدہ

کو

پاک افغان تعلقات میں بہتری

پاک افغان تعلقات میں بہتری کاعمل شروع ہوگیا ہے اس میں اہم کردار پاکستان کے عظیم دوست چین نے ادا کیا ہے ، پاکستان دنیا میں پاکستان کے امیج بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے جبکہ پاکستان اور روس کے درمیان میں تعلقات کی بہتری کے پس پردہ بھی چین کا کردار موجود ہے ، نجی نیوز چینل کے مطابق چین کی جانب سے پا ک بھارت تعلقات کے حوالے سے بھی گہری دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ چین سی پیک کو ہر حال میں کامیاب کرنا چاہتا ہے اس لئے چین نے پاکستان اور افغانستان میں سرمایہ کاری کی ہے تاکہ ان دو نوں ملکوں میں بہتر تعلقات پیدا ہوں اورخطے کو سی پیک کے ثمرات سے حقیقی طور پر مستفید کیا جا سکے ۔ نیوز چینل کے مطابق پاک افغان تعلقات میں چین کی کوششوں سے ایک بڑا بریک تھر و پیدا ہو نے والا ہے اورا س کی وجہ کابل میں چین کا کافی حد تک اثر و رسوخ ہے جس کی وجہ سے افغانستان میں چین پر کافی اعتماد کیاجاتا ہے ۔اس لئے چین کی کوشش ہے کہ پاک افغان سرحد پر گاہے بگاہے پائی جانیوالی شور ش اور بد نظمی ختم ہو جائے ۔

انٹرنیشنل

شراکت داری سے محروم

شائع شدہ

کو

شراکت داری سے محروم

امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے کہا امریکا یہ امید کر رہا ہے کہ آئندہ حکومت ایک مستحکم اور پرامن ملک بنائے گی اور لبنانیوں کی توقعات پوری کرنے کے علاوہ مشترکہ دل چسپی کے شعبوں میں امریکا کے ساتھ کام کرے گی۔ امریکا اس بات کی توقع رکھتا ہے کہ لبنان میں تمام فریق بین الاقوامی پاسداریوں پر کاربند رہیں گے جن میں سلامتی کونسل کی دو قراردادیں 1559 اور 1701 شامل ہیں اس کے علاوہ لبنان بیرونی تنازعات سے کنارہ کش رہنے کی پالیسی پر بھی سختی سے قائم رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

قبضہ دینے کو تیار

شائع شدہ

کو

قبضہ دینے کو تیار

عبدالملک الحوثی نے ایک بار پھر مؤقف دُہرایا ہے کہ اگر حکومت کی ہمنوا فورسز اپنے حملے روک دیں تو الحدیدہ کی مرکزی بندرگاہ کا کنٹرول اقوام متحدہ کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن میں حوثی ملیشیا کے سربراہ نے یہ پیشکش الحدیدہ صوبے میں باغیوں کی پے در پے شکستوں کے بعد کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

غزہ، بدترین حالات

شائع شدہ

کو

غزہ، بدترین حالات

اقوام متحدہ نے کہا پابندیوں سے غزہ کی صورت حال گمبھیر، تجارتی چوکی کے بند ہونے سے حفظان صحت کا شعبہ بھی متاثر ہوگا۔ اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ افسر جیمی میک گولڈ رک نے اپنے تحریری اعلامیہ میں واضح کیا کہ اسرائیل کے محاصرے میں تجارتی چوکی کریم ابو سلیم بند کیے جانے اور ایندھن کی ترسیل روکنے سے حفظان صحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔ اسرائیل کی غزہ کی پٹی سے سامان کی نقل و حمل پر پابندی جاری ہے تو اسرائیلی وزیر دفاع آویگدور لیبر مان نے آئندہ کے حکم تک غزہ کو ایندھن کی ترسیل کی اجازت نہ دینے کی فوج کو ہدایت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں