Connect with us

کشمیر

رمضان میں جنگ بندی

شائع شدہ

کو

رمضان میں جنگ بندی

بھارت کی وزارت داخلہ نے رمضان میں مقبوضہ کشمیر میں کارروائیاں نہ کرنے کا اعلان کردیا۔بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ٹویٹ کی ایک سیریز میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ مسلمان مقدس مہینے کو پرامن ماحول میں منا سکیں۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی’حملے کی صورت میں یا معصوم عوام کی جانوں کے تحفظ کی ضرورت پڑی تو جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں’۔ بھارتی اعلان کے بعد حریت پسند نتظیموں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ اس فیصلے کے حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ‘مرکز نے سیکیورٹی فورسز جموں و کشمیر میں مقدس مہینے رمضان میں کارروائیاں شروع نہ کرنے کا کہا گیا ہے’۔ مزید کہا گیا ہے کہ ‘یہ فیصلہ امن پسند مسلمانوں کو پرامن ماحول میں رمضان منانے میں مدد کے لیے لیا گیا ہے اور وزیر داخلہ شری راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ کو مرکز کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے’۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی فورسز کی کارروائیوں کے دوران حالیہ ہفتوں میں تیزی آئی ہے جہاں کئی نوجوان جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ رواں ماہ 6 مئی کو کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی میں 6 نوجوان جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران جاں بحق کشمیریوں کی تعداد 10 ہوگئی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال سے مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جہاں بھارتی فورسز کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں سیکڑوں کشمیری نوجوانوں کو قتل کردیا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق رواں سال اب تک ہونے والی کارروائیوں میں 110 افراد ہلاک ہوئے جن میں 20 عام شہریوں کے ساتھ ساتھ 28 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

کشمیر

اعتراضات مسترد

شائع شدہ

کو

اعتراضات مسترد

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیر رپورٹ پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے جبکہ بھارت ہیومن رائٹس کمشنر کے تحفظات دورکرنے میں ناکام رہا ہے۔
دفتر کارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ہیومن رائٹس کمشنر کے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہا ہے حتی کہ کشمیر رپورٹ پر بھارتی اعتراضات اقوام متحدہ نے بھی مسترد کر دیئے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ترجمان ظفر بنگش اور انسانی حقوق کمشنر کے درمیان رابطے کی کمشنر آفس نے تردید کی ہے انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کے کشمیر رپورٹ کا جائزہ لئے بغیر اعتراضات اٹھانے پر سخت مایوسی ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کشمیر

ریمانڈ پرجیل منتقل

شائع شدہ

کو

ریمانڈ پرجیل منتقل

رپورٹ کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحویل میں 10 روز گزارنے کے بعد آسیہ اندرابی کو ان کی 2 ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین سمیت آج نئی دلی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے عدالت کے روبرو کہا کہ ایجنسی کو دختران ملت کی تینوں رہنماؤں کی مزید کسٹڈی کی ضرورت نہیں، جس کے بعد ڈسٹرکٹ جج پونم اے بامبا نے انہیں ایک ماہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں پر رواں برس اپریل میں بھارت کے خلاف جنگ کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے۔ عدالتی حکم کے بعد دختران ملت کی رہنماؤں کو نئی دلی کی بدنام زمانہ تہار جیل میں رکھا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کشمیر

نوجوان شہید

شائع شدہ

کو

نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فورسز نے نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں ظالم بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج کے دہشت گرد اہکاروں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ کپواڑہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، نوجوان کو بھی سرچ آپریشن کے دوران بھارتی افواج نے نشانہ بنایا ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق ہندوستانی فوج کی جانب سے نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں