Connect with us

کھیل

کوچنگ سے اکتا گئے

شائع شدہ

کو

کوچنگ سے اکتا گئے

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا دل پاکستان میں کوچنگ سے بھر گیا جب کہ ہیڈ کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی نے سری لنکن اسپن بولنگ کوچ بننے کیلیے دلچسپی ظاہر کردی۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کو اس وقت اسپن بولنگ اور فیلڈنگ کوچ کی تلاش ہے، اسپنرز کی ٹریننگ کیلیے آئی لینڈرز جن ناموں پر غور کررہے ہیں ان میں سابق پاکستانی لیگ اسپنرمشتاق احمد بھی شامل ہیں۔
سری لنکن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے اس سلسلے میں اپنی دلچسپی سے بورڈ کو باقاعدہ آگاہ بھی کردیا ہے۔ سری لنکا کی جانب سے یہ تلاش نک پوتھاس کے جانے کے بعد شروع کی گئی جنھوں نے2017 کا زیادہ تر حصہ بطور ہیڈ کوچ گزارا تھا تاہم اپنا معاہدہ ختم ہونے سے پہلے ہی وہ ٹیم کو چھوڑ کرچلے گئے۔
ایس ایل سی کے ایک آفیشل نے اس بات کی تصدیق کردی کہ بورڈ نے انھیں بغیر کسی اعتراض کے جانے دیا،اگلے2ماہ کے اندر ہی دو نئے کوچز کا تقرر بھی کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پوتھاس ہیڈ کوچ کے عہدے پر فائز ہونا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں ٹیم منیجر اسانکا گروسنہا نے انھیں یقین دہانی بھی کرائی تھی،مگر بورڈ نے ان کی جگہ چندیکا ہتھورا سنگھے کو بنگلہ دیش سے بلاکر ہیڈ کوچ مقرر کردیا جس پر پوتھاس خوش نہیں تھے، وہ اس سے پہلے فیلڈنگ کوچ کے طور پر کام کرتے تھے مگر بعد میں انھیں گراہم فورڈ کے گذشتہ برس جون میں ذمہ داری چھوڑنے پر عبوری کوچ بنادیا گیا تھا۔
ایس ایل سی کا خیال ہے کہ پوتھاس اب انگلینڈ میں جاب ڈھونڈے رہے ہیں، ان کے دور میں سری لنکن ٹیم نے پاکستان سے یو اے ای میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کے سوااور کوئی بھی اہم کارنامہ انجام نہیں دیا تھا۔

کھیل

میڈیا ویلیو 3 ارب

شائع شدہ

کو

میڈیا ویلیو 3 ارب

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل کی میڈیا ویلیو 3 ارب روپے ہوگئی۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز کی قدر میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا،آئندہ 3ایڈیشن کیلیے بڈنگ کا عمل شروع ہوا تو ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔ پی سی بی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل ایک ورلڈکلاس ایونٹ بن چکی اور دنیا کی کسی بھی بہترین لیگ کا مقابلہ کرسکتی ہے،اس کی میڈیا ویلیو3ارب روپے کے قریب ہوچکی،اثاثوں کے ساتھ تمام 6فرنچائزز کی قدر میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔انھوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے آئندہ 3ایڈیشنز کیلیے بڈنگ کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ ایک غیر جانبدار ملٹی نیشنل ادارے کے تجزیے میں گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشگوئی پہلے ہی کردی گئی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک بھر میں گیم ڈیولپمنٹ پروگرام جاری ہیں، ہائی پرفارمنس کیمپس میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز بھی قومی ٹیم کا بیک اپ تیار کرنے کیلیے بڑی جانفشانی سے کام کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سیریز جیت لی

شائع شدہ

کو

سیریز جیت لی

پاکستان نے 5 میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں زمبابوے کو شکست دے دی ہے ۔ زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 67 رنز بنائے اور پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی۔ زمبابوے کی جانب سے چھیبابا 16 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے .
ہیملٹن ماساکاڈزا اور ویلنگٹن ماساکاڈزا نے 10 ، 10 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 5 ، جنید خان دو ، عثمان خان ، یاسر شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔فخر زمان 43 اور بابر زمان نے 19 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔ فہیم اشرف کو شاندار کارکردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ زمبابوے کی جانب سے موزاربانی نے واحد پاکستانی وکٹ حاصل کی اور امام الحق کو پاکستانی اننگز کی پہلی گیند پر آئوٹ کر کے میچ میں سنسنی پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن فخز زمان اور بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ہدف پورا کرلیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بیٹنگ کا فیصلہ

شائع شدہ

کو

بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد زمبابوے کے کپتان کا کہنا تھا کہ پہلے دو میچوں میں پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھا کر کامیابی حاصل کی لیکن اس میچ میں وہ اپنی بھرپور کوشش کرکے کم بیک کریں گے۔ دوسری جانب پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پہلے دونوں میچز میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ کوشش کریں گے کہ سیریز میں تمام میچز جیت کر کلین سویپ کریں۔ زمبابوے کی جانب سے ٹیم میں تین جبکہ پاکستان نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں