Connect with us

پاکستان

بڑا انتشار دیکھ رہاہوں

شائع شدہ

کو

بڑا انتشار دیکھ رہاہوں

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ووٹ کے تقدس کو تماشابنادیا گیا اور 70سالہ تاریخ میں مسلسل ووٹ کی بے توقیری کی جارہی ہے جب کہ آنے والے دنوں میں ملک میں بہت بڑا انتشار دیکھ رہا ہوں سب کو اس سے بچنا چاہیے۔ اسلام آباد میں ’’ ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نام سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ نکلنے کا مقصد ووٹ کے تقدس کو بحال کرانا ہے، ملک میں 70 سال کے دوران ووٹ کو عزت نہیں دی گئی اور آج تک بے توقیری کی جارہی ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کو تماشا بنادیا گیا،عوام کی رائے کو بار بار کچلا گیا جب کہ جمہوری قوتوں کو غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے نشانہ بنایا گیا اور عوام کی رائے کی طاقت سے آنے والی حکومتوں کو بری طرح کچلا گیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سول حکومتوں کے 38 سالہ دور میں 20 وزیراعظم آئے جس میں ایک وزیراعظم کی مدت 2 سال سے بھی کم ہے جب کہ آمروں کے 32 سالہ دور میں 4 فوجی جرنیلوں نے قریباً 8 سال حکومت کی اور ہر مارشل لا کے لیے کوئی نہ کوئی نظریہ ضرورت ایجاد کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سول حکومتوں کے ساتھ کیا سلوک ہوا وہ سب کے سامنے ہے، ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی گئی، بے نظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا اور مجھے ہائی جیکر بنا کر اڈیالہ جیل میں ڈال دیا گیا لیکن اب سیاسی افراتفری کا خاتمہ کرنا ہے۔

پاکستان

اہم مطالبہ

شائع شدہ

کو

اہم مطالبہ

شہباز شریف نے نواز شریف کو جیل میں استحقاق کے مطابق سہولیات دینے کے لئے نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب س لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو جیل میں انکے استحقاق کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں، نواز شریف کو دل کا عارضہ ہے انہیں ذاتی معالج کیطرف سے تواتر کیساتھ طبی معائنے اور ادویات کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ادھر پاکستان مسلم لیگ ن سوات کے منگلور کرکٹ گراونڈ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی۔ منگلور میں جلسے سے ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف خطاب کرینگے، میاں شہباز شریف این اے تھری سے اپنے انتخابی مہم کا آغاز بھی کرینگے، جلسہ گاہ کو ن لیگ کے جھنڈوں اور بینروں سے سجا دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نا اہل قرار دیدیا

شائع شدہ

کو

نا اہل قرار دیدیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ میں انتخابی عذداری کی سماعت ہوئی جس کےدوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151خانیوال سے پیپلزپارٹی کے امیداوار ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ ہمایوں خان کو ہائی کورٹ نے نادہندہ ہونے پر نااہل قرار دیاتھا۔ جسٹس عظمت سعید نے کیس کی سماعت کےدوران ریمارکس دیے کہ ہمایوں خان کےذمے13 لاکھ روپے کے واجبات تھے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمایوں خان واجبات کی ادائیگی کے بعد اہل ہو سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اہم اجلاس کا انعقاد

شائع شدہ

کو

اہم اجلاس کا انعقاد

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق کوئٹہ گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کو صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال اور مستونگ میں بم دھماکے سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ علاؤ الدین مری سمیت وزیر داخلہ، کمانڈر سدرن کمانڈ، ایف سی اور آئی جیز نے شرکت کی۔ نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امیدواروں اور سیاسی اجتماعات کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور انتظامات کے بارے میں سیاسی قیادت سے بھی مشاورت کی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں