Connect with us

انٹرنیشنل

حزب اللہ کی قیادت پر پابندی

شائع شدہ

کو

حزب اللہ کی قیادت پر پابندی

امریکا اور 6 خلیجی ممالک نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کی قیادت پر پابندیاں عائد کردیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا اور سعودی قیادت میں کام کرنے والے ٹیرارزم فائنانسنگ اینڈ ٹارگٹنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں حزب اللہ کی شوریٰ کونسل پر عائد کی گئیں، جس کے سربراہ حسن نصر اللہ اور نائب نعیم قاسم ہیں، ان پابندیوں کے تحت ان افراد کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے۔
دوسری جانب ٹی ایف سی ٹی کے 6 خلیجی ممالک یعنی سعودی عرب، بحرین، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات نے حزب اللہ کے دیگر 9 رہنماؤں پر بھی پابندیاں لگا دیں، جو پہلے ہی امریکی محمکہ خزانہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ٹی ایف سی سی، جس کے قیام کو محض ایک سال ہوا ہے، نے مشترکہ طور پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

انٹرنیشنل

غزہ، بدترین حالات

شائع شدہ

کو

غزہ، بدترین حالات

اقوام متحدہ نے کہا پابندیوں سے غزہ کی صورت حال گمبھیر، تجارتی چوکی کے بند ہونے سے حفظان صحت کا شعبہ بھی متاثر ہوگا۔ اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ افسر جیمی میک گولڈ رک نے اپنے تحریری اعلامیہ میں واضح کیا کہ اسرائیل کے محاصرے میں تجارتی چوکی کریم ابو سلیم بند کیے جانے اور ایندھن کی ترسیل روکنے سے حفظان صحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔ اسرائیل کی غزہ کی پٹی سے سامان کی نقل و حمل پر پابندی جاری ہے تو اسرائیلی وزیر دفاع آویگدور لیبر مان نے آئندہ کے حکم تک غزہ کو ایندھن کی ترسیل کی اجازت نہ دینے کی فوج کو ہدایت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حملے ناکام

شائع شدہ

کو

حملے ناکام

ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں داعش سے وابستہ ایک سیل کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سراغرسانی کے وزیر محمود علاوی نے ایک بیان میں کہا گرفتار افراد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے بروقت کارروائی سے انکے مذموم منصوبے کو ناکام کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

باپ کا ڈر

شائع شدہ

کو

باپ کا ڈر

برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی امریکی اداکارہ میگھن میرکل کے والد تھامس میرکل نے کہا مجھے خدشہ ہے کہ بیٹی کو نئی ذمہ داریوں کے لیے مرعوب کیا گیا۔ میڈیا پورٹس کے مطابق تھامس میرکل کا کہنا تھا کہ بیٹی سے آخری بار اس کی شادی کے ایک روز بعد ٹیلیفون پر بات کی تھی 2 ماہ گزر گئے ہیں ہمارے درمیان کوئی رابطہ نہیں۔ کنسنگٹن محل بھی ان کے پیغامات کا جواب نہیں دیتا۔ مجھے ڈر ہے کہ میں اپنی بیٹی سے ملنے سے پہلے ہی دنیا سے نہ چلا جاؤں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں