Connect with us

پاکستان

مسلمانوں کوماہ رمضان کی مبارکباد

شائع شدہ

کو

مسلمانوں کوماہ رمضان کی مبارکباد

دنیا بھر میں ماہ صیام کا آغاز ہوگیا ہے اس ماہ مقدس کے موقع پر پاکستانی و بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار وں نے تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔دنیابھر میں موجود تمام مسلمان ماہ رمضان کا مقدس مہینہ نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔بالی ووڈ شہنشا ہ امیتابھ بچن ہر سال مسلمانوں کے مذہبی تہوار رمضان اورعید پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔ رواں سال بھی انہوں نے ٹوئٹر پر رمضان مبارک کی دو خوبصورت تصاویر شیئر کراتے ہوئے تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی۔اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پرتمام مسلمانوں کورمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس ماہ مقدس میں ہم سب پر ابر رحمت نازل ہو-اداکار رشی کپور سال بھر مسلمانوں کے خلاف جتنا بھی زہر اگلیں لیکن رمضان اور عید پر کبھی مبارکباد دینا نہیں بھولتے۔ اس سال بھی انہوں نے گزشتہ رات رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد تمام مسلمانوں کو ماہ صیام کی مبارکباد دی-نامور پاکستانی گلوکارواداکار علی ظفر نےتمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔
اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی ٹوئٹر پر تمام اہل اسلام کو رمضان کی مبارکباد دی۔بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے بھی ٹوئٹر پر اہل اسلام کو رمضان کی مبارکباد دی۔اداکارومیزبان حمزہ علی عباسی نے رمضان کی اصل روح کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا اللہ اس ماہ ہم سے چاہتا ہے کہ ہم اس ماہ خود کوباز رکھیں وہ ہم سے قربانی چاہتا ہے۔ رمضان مبارک، اللہ ہمیں اس ماہ کے آخر میں اچھا اوربہتر انسان بننے کی توفیق عطا کرے۔اداکار ہمایوں سعید نے تمام لوگوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تمام لوگ رمضان کا یہ مقدس مہینہ محبت اور عقیدت سے گزاریں اور اس ماہ کی اصل روح اور حقیقت کو سمجھیں۔
اداکار ومیزبان فیصل قریشی نے نہایت خوبصورت انداز میں رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا گزارش ہے رمضان المبارک کی مبارکباد کے اشتہار بے تحاشا آگئے ہیں۔ اب عبادات کا عملی اقدام اٹھائیں دوسرا یہ کہ اس رمضان المبارک میں ایک تہیہ کریں کہ جو اصلاحی پیغام وڈیو ‘ آڈیو یا تحریری صورت میں کسی کو بھیجیں اس پر پہلے خود عمل در آمد کریں انشاء اللہ اس سے معاشرے میں بہتری آئے گی۔

پاکستان

ٹیکس چوروں کا سراغ

شائع شدہ

کو

ٹیکس چوروں کا سراغ

ایف بی آر نے ملک میں ان 50ہزار چکمے باز ٹیکس چوروں کا سراغ لگایا ہے جو ہیرا پھیری کے زریعے کھربوں روپے کا سالانہ ٹیکس ہڑپ کرتے رہے ہیں اور انہیں وارننگ دی ہے کہ حکومت کی متعارف کنندہ ایمنسٹی اسکیم کے تحت اگر انہوں نے یکم جولائی تک چھپائے ہوئے اپنے اثاثےظاہر نہ کئے تو وہ سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہوجائیں۔ ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پورے ملک میں جائیداد کی رجسٹریشن ادارے بشمول کراچی سے 25 ہزار کے قریب ٹیکس چور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کے بی سی اے، آباد، ڈی ایچ اے، بحریہ ٹاؤن کراچی سے اپنے مقصد کا مواد جمع کرکے جس میں بڑے پیمانے پر اراضی ، بلند عمارتیں اور دیگر عمارتوں کے اعداد و شمار جمع کرکے یہ کارنامہ انجام دیا ہے اور اگر سپریم کورٹ اس معاملے میں ایف بی آر کا ساتھ دے تو مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ اور اگر ملک کی تاریخ میں اٹھائے گےاس اقدام پر عمل درآمد نہ ہو سکا تو پورے ملک کا ٹیکس نظام خطرے میں پڑ سکتا ہے جو ملک دشمنی کے مترادف ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کپتان کا نکات شوفلاپ

شائع شدہ

کو

کپتان کا نکات شوفلاپ

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کا 100روزہ پلان خلائی مخلوق کا بنایاہوالگتاہے ‘ کپتان کا نکات شوفلاپ ہوچکا ‘گزشتہ الیکشن میں 90روزمیں جس تبدیلی کا اعلان کیاگیااس کی زد میں صرف خیبرپختونخوآیاجبکہ باقی ملک محفوظ رہا‘سوروزہ پلان صدی کا بڑاجھوٹ جبکہ فاٹاانضمام کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے ۔ مستقبل کیلئے کپتان کے سو روزہ تبدیلی پلان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے اخبار نویسیوں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں شدید ناکامی کے باوجود بھی سینہ زوری کا یہ عالم ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو خفت کا احساس تک نہیں ہے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تعداد 4 ہزارسے زائد

شائع شدہ

کو

تعداد 4 ہزارسے زائد

چنکارہ ہرنوں کے شکارپرپابندی اوراسمگلنگ کی روک تھام کے باعث چولستان میں جنگلی چنکارہ ہرنوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے،سب سے زیادہ چنکارہ ہرنوں کی تعداد رحیم یارخان میں پائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رحیم یارخان کے ہزار698 کلومیٹرایریا میں 30 مختلف مقامات پرسروے کیاگیا، جس کےمطابق ان ایریازمیں چنکارہ ہرنوں کی تعداد 148 سامنے آئی ہے۔ اسی تخمینے کے حساب سے بہاولپورکے دیگراضلاع بہاولپوراوربہاولنگرمیں چنکارہ ہرنوں کی تعدادکااندازہ 4 ہزارسے زائدلگایاگیا ہے، وائڈلائف ڈویژن بہاولپورکے انچارج انورمان نے ایکسپریس نیوزکوبتایا کہ گزشتہ ایک سال میں چنکارہ ہرنوں کی تعدادمیں خاطرخواہ اضافہ ہواہے ، انہوں نے بتایا کہ چنکارہ ہرنوں کے شکارکے حوالے سے تمام ہاٹ سپاٹس پرانہوں نے سخت نگرانی رکھی ، اسی طرح چنکارہ ہرنوں کی افزائش کے سیزن میں ان کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے چنکارہ ہرنوں کے بچوں کواسمگل کیے جانے کی کئی کوششیں ناکام بنائیں ۔ انورمان نے بتایا کہ چنکارہ ہرن چولستان کا حسن سمجھے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے ہرسال چولستان میں کالاہرن اورچنکارہ ہرن کے شکارکے لئے ہنٹنگ ٹرافی کا اعلان کیاجاتا ہے ، کالااورچنکارہ ہرن کے شکارکی اجازت عام طورپرہرسال مارچ میں دی جاتی ہے جوپورامہینہ جاری رہتی ہے ، رواں سال کالے ہرن کے شکارکے لیے فیس 2 لاکھ روپے جبکہ چنکارہ ہرن کے شکارکی فیس 75 ہزار روپے مقررکی گئی تھی۔ انورمان نے بتایا کہ پاکستان، بھارت اور ایران میں پائے جانے والی چنکارا ہرن کی اس نسل کو غزال بھی کہتے ہیں ، چنکارا ہرن ایک چھوٹا ہرن ہے جو 65 سینٹی میٹر تک لمبا ہوسکتا ہے جبکہ اس کا وزن 25 کلو گرام کے لگ بھگ ہوتا ہے،یہ سرخی مائل رنگ کا ہرن ہے جس کا نچلا دھڑ سفید ،پیٹ اور ٹانگوں کا اندرونی حصه زردی مائل سفید جبکہ پیٹ کے دائیں بائیں دونوں طرف ڈارک براؤن رنگ کی پٹیاں ہوتی ہیں، ماحولیاتی ماہر کہتے ہیں کہ موسم کی تبدیلی سے چنکارا کی رنگت میں بھی تبدیلی دکھائی دیتی ہے،گرمیوں میں چنکارا کی رنگت سرخی مائل براؤن اور سردیوں میں زردی مائل گرے براؤن ہوتی ہے،اس کے سینگ 15 انچ تک بڑے ہو سکتے ہیں ۔سینگ کے اندر ہڈی روایتی ادوایات میں بھی استعمال کی جاتی ہے جبکہ اس کی کھال سے بہت چیزیں بنتی ہیں
وائلڈلائف ماہرین کے مطابق پاکستان میں انکی آبادی تھرپارکر، عمرکوٹ، اچھڑو تھر، چولستان میں پائی جاتی ہے لیکن مسلسل شکار کی وجہ سے ان کی نسل بھی تیزی سے کم ہو رہی ہے، چنکارا تین، چار کا گروپ بنا کر رہتے ہیں, چنکارا نر اور مادہ اکٹھے ہوتے ہیں،ماده ایک سال میں جبکه نر ایک سے ڈیڑھ سال میں جوان ہوتا ہے،صحرائی بکریوں کی طرح چنکارا کی سال میں دو بریڈنگ سیزن ہوتی ہیں، ماہرین کے مطابق انکی اوسطأ طبعی عمر 12 سال ہوتی ہے،جنگلی ہرن بہت کم پانی پیتا ہے، صحرائی لوگوں کے پاس روایت ہے کہ صحرا میں چنکارا بارش کا پانی پیتا ہے،قدرتی تالابوں (ٹوبوں) میں بارش کا پانی جہاں ہرن پیتے ہیں ان کو ہرن واٹڑی بھی کہتے ہیں، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ چنکارا ہرن کے پیٹ پر بھی مشکی ہرن کی طرح مشک کی تھیلی ہوتی ہےجس میں زائد خون جمع ہوتا رہتا ہے جو جم کر نہایت خوشبودار ہوجاتاہے،اسے کستوری کہتے ہیں جس کی مالیت 20 ہزار روپے فی تولہ تک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں