Connect with us

شوبز

"میرے دل کا ٹکڑا"

شائع شدہ

کو

"میرے دل کا ٹکڑا"

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئیں، اس موقع پر اپنے الوداعی پیغام  میں انہوں نے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر کانز فیسٹیول کے دوران چوپر پارٹی کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'کانز ان کے دل کا ٹکڑا ہے اور وہ اپنے والہانہ استقبال پر سب کی بے حد شکرگزار ہیں'۔انہوں نے لکھا، 'میری خواہش ہے کہ میں کانز کے تمام لمحات پر لکھوں، یہ محبت کے اظہار سے بھرپور ایک طویل خط ہوگا لیکن پھر کبھی۔۔۔'ماہرہ نے  مزید کہا کہ 'کچھ چیزیں ہیں جنہیں وہ سب کو بتانا چاہتی ہیں، وہ یہ کہ جیسے ہی وہ کانز سے واپسی کے لیے ایئرپورٹ جانے کے لیے گاڑی میں بیٹھیں انہیں احساس ہوا کہ وہ خود کو پہلے سے زیادہ باہمت اور بااختیار محسوس کر رہی ہیں، اس کی وجہ گزشتہ تین روز میں اُن خواتین سے ملنا ہے جو ایک دوسرے کو حوصلہ دیتی ہیں اور یہ وہ خواتین ہیں جو ایک دوسرے کو سپورٹ کرتی ہیں اور رحم دلی کے ساتھ پیش آتی ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے'۔

ماہرہ نے بتایا کہ 'میں جب ان خواتین کے ساتھ بیٹھی اور ان سب حالات کے بارے میں گفتگو کی جو ہمارے آنکھوں کے سامنے ہوئے ہیں تو سب نے ایک دوسرے کو حوصلہ اور ہمت دی'۔انہوں نے بتایا کہ 'اب وہ پرسکون ہیں کیونکہ ریڈ کارپٹ پر سو سے زائد فوٹوگرافرز کے درمیان پہلی مرتبہ سامنا کرنا ایسا تھا، جس کے کسی لڑکی نے کئی مرتبہ خواب دیکھے ہوں گے'۔ماہرہ نے کہا کہ 'سب سے خوشی کی بات یہ تھی کہ انہیں اپنی انڈسٹری سے پیغامات موصول ہورہے تھے اور ان کے کام کو سراہا جا رہا تھا'۔آخر میں انہوں نے لورئیل پاکستان سمیت اُن تمام ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو کانز کے سفر میں ان کے ساتھ رہے۔

Oh Cannes you have a piece of my heart! Thank you for taking us in with open arms, you were warm and generous. I wish I could pen down my entire experience but that’ll be a long love letter for another time. However there are a few things I want to relay to all of you. As I sat in the car on my way to the airport I realised that I felt more empowered than ever before. And the reason was because of the amazing women that I met over the last three days. All these talented women had one thing in common - they lifted each other up. They were supportive and kind. They had each other’s backs. And that is the only (if any) key to success. It is empowering to sit with women and speak about the lines under your eyes or how fast your children are growing up. It’s a relief when it is your first time on the red carpet with hundreds of people photographing you, to get a ‘you’ve got this’ from the girl whose done this like a dream so many times. It was even more amazing to get all these lovely msgs from my industry back home. And the best family and friends one could ask for. Aah and my fan family, how I love thee! We are nothing alone, and that is something life keeps teaching me time and again. My @seherhafeez I love you. @amarfaiz for giving it your all. @shakeelbinafzal for keeping up with the insanity and @manekaharisinghani for being there always💞 Loreal Pakistan 🇵🇰, we did it! Thank you loreal Paris for having us.. can’t wait to see you again! À bientôt, Love love love X #lorealparis #lorealcannes #lorealpkatcannes #cannes2018 Ramzan Mubarak to all✨🌙 📸 by @happymonday 💞

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

شوبز

’سلوٹ‘سے انکار

شائع شدہ

کو

’سلوٹ‘سے انکار

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’سلوٹ ‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میکرز ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے کرینہ کپور کو کاسٹ کرنے کا سوچ رہے تھے تاہم کرینہ کپور نے کنگ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ سنا کر سب کو حیران کردیا۔ کرینہ کپور کا شاہ رخ کے ساتھ فلم نہ کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں اب کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں جب کہ اب فلموں سے متعلق میری سوچ اور رویہ تبدیل ہوگیا ہے اور میں ذہنی طور پر تیار نہ ہونے کی وجہ سے بڑے بجٹ کی فلمیں کرنے سے معذرت ہی کروں گی، عین ممکن ہے کہ فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام بھی نہ کروں۔ رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کے انکار کے بعد فلم میکرز اب فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے ایشویہ رائے یا دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’سلوٹ‘ بھارتی خلا باز کی زندگی پر مبنی کہانی ہے جس کی شوٹنگ شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ کے بعد شروع کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

سالانہ مقابلہ حسن

شائع شدہ

کو

سالانہ مقابلہ حسن

فلپائن کے شہر Pasay میں سالانہ مقابلہ حسن ہوا۔ مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی 42حسیناؤں نے حصہ لیا۔ مختلف راؤنڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ کیلئے 5 حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا جبکہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 20سالہ سلویا سیلسٹی کورٹس نامی اطالوی نژاد فلپائنی حسینہ نے ’مس اَرتھ فلپائن 2018‘کا ٹائٹل حاصل کرکے تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ مقابلے میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ٹیلی وژن پر بھی لاکھوں افراد نے یہ ایونٹ براہ راست دیکھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

شوہر سے اختلافات

شائع شدہ

کو

شوہر سے اختلافات

اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی کے اپنے شوہر جاوید اقبال سے اختلافات شروع ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شاہدہ منی کے شوہر جاوید اقبال کی پہلی بیوی اور بچوں نے شاہدہ منی کو جاوید اقبال کی دوسری بیوی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جاوید اقبال کے وارث صرف اور صرف ہم ہیں۔ شاہدہ منی کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں