Connect with us

پاکستان

پہلا روزہ، موسم مہربان

شائع شدہ

کو

پہلا روزہ، موسم مہربان

ملک کے بیشتروسطی اورجنوبی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جب کہ پنجاب کے کچھ شہروں میں بوندا باندی سے موسم بہتر ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی وجنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب لاہورمیں موسم ابرآلود ہے جب کہ کئی علاقوں میں بونداباندی جاری ہے۔ فیصل آباد میں بھی  بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ اور ساحلی علاقوں میں آج موسم گرم اورخشک ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں پارہ 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے جب کہ آئندہ ایک ہفتہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

پاکستان

دھڑن تختہ

شائع شدہ

کو

ووٹ تقسیم نہیں ہونے دینگے

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ25جولائی کو مخالفین کا دھڑن تختہ کردینگے، دوسری جماعتوں کے آدھے امیدوار ایم کیوایم کی پروڈکٹ ہیں۔ یہ بات انہوں نے کراچی کے علاقے لائینز ایریا میں اپنی انتخابی ریلی کے موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی، فاروق ستار جب لائینزا ایریا آئے تو وہاں موجود پیپلزپارٹی کے کیمپ پر بھی گئے۔ اس موقع پر پی پی کارکنان نے وسعت قبلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا، فاروق ستار نے پی پی جیالوں سے ملاقات کی اورسیلفیاں بھی بنوائیں، بعد ازاں لائنز ایریا میں ڈاکٹر فاروق ستار کلیجی کے ٹھیلے پر پہنچ گئے، انہوں نے خود عوام کو کلیجی بنا کر کھلائی۔ ریلی کے دوران فاروق ستار نے چائے کے ہوٹل پر لوگوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، فاروق ستار نے ہوٹل میں پراٹھے بنائے، عوام کے ساتھ سموسے اور چپس کھائے، اس موقع پر انہوں نے مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی۔ متحدہ رہنما میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ مردم شماری اور حلقہ بندیوں میں کراچی والوں سے فراڈ کیا گیا ہے، عمران خان ، شہبازشریف اور بلاول بھٹو سے کہتا ہوں کہ ہمارے مطالبات مان لیں، تینوں شخصیات کراچی میں مردم شماری کا دوبارہ مطالبہ کریں۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ سو سنار کی ایک لوہار کی، ایک سال کے اندر بلدیاتی اختیارات اور اپنے حقوق لیں گے، اپنے اختیارات اور صوبے کیلئے مزار قائد پر دستخطی مہم چلائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سازش کا خدشہ

شائع شدہ

کو

سازش کا خدشہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے، معیشت تباہ ہوچکی ہے، بہت سازشیں ہورہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں سازشیں نظر آرہی ہیں، ایسے موقعوں پر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے اقتدار کو ٹھوکر مار کر عوام کی خاطر موت قبول کی، بھٹو خاندان نے ملک کے لیے شہادتیں دی ہیں، پیپلز پارٹی کی پاکستان کے لیے قربانیاں ہیں۔ رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ عوام کی ترقی کے لیے ہم الیکشن لڑتے ہیں، پیپلز پارٹی واضح کامیابی حاصل کرے گی، اس بار پوری تیاری سے الیکشن لڑیں گے۔ خورشید شاہ کا مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے لیے فنکشنل لیگ سندھ توڑنے کی بات کرتی ہے، ایسی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ خیال رہے کہ رہنما پی پی خورشید شاہ نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست بدترین حالات سے گزر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ الیکشن شفاف ہونا چاہیے اور ملک میں تبدیلی الیکشن کے نتیجے میں آنی چاہیے، سکھر میں پینے کے پانی کا مسئلہ موجود ہے اور پرائمری ایجوکیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیپلزپارٹی کا حملہ

شائع شدہ

کو

پیپلزپارٹی کا حملہ

کراچی میں این اے 238 سے تحریک انصاف کی امیدوار زارا خان نے الزام لگایا ہے کہ موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں کاتعلق پیپلزپارٹی سےہے۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں دادؤد چورنگی کے قریب تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کے بعد زارا خان جناح اسپتال پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نےپہلےبھی دھمکیاں دیں،شکایات درج کرواچکےہیں، ضلع ملیر میں پی ٹی آئی کو پرتشدد واقعات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ زارا خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن رحمت علی کوآپریشن تھیٹرمنتقل کیاگیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں