Connect with us

پاکستان

ملک سے بے وفائی

شائع شدہ

کو

ملک سے بے وفائی

 سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ممبئی حملوں کے حوالے سے دیے جانے والے بیان کے بعد اٹھنے والا ہنگامہ ابھی تک جاری ہےسینئر تجزیہ کار اور کالم نویس ہارون الرشید نے نواز شریف کے اس بیان کا ذمہ دار راحیل شریف کی ’’ عنایتوں ‘‘ کو قرار دیا ہے۔

سینئر صحافی ہارون الرشید نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’ کیا جنرل راحیل شریف بھی ملک سے بے وفائی کا مرتکب نہیں ہوا، جانتے بوجھتے اس نے نواز شریف اور مریم نواز کو ڈان لیکس کی تحقیقات سے الگ کر دیا‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس میں،جنرل راحیل شریف اور جنرل رضوان نے محترمہ مریم نواز اور ان کے والد گرامی کو کیوں exclude کیا؟ ایک نے فیلڈ مارشل بننے اور دوسرے نے extension کے لیے۔؟

پاکستان

سازش کا خدشہ

شائع شدہ

کو

سازش کا خدشہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے، معیشت تباہ ہوچکی ہے، بہت سازشیں ہورہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں سازشیں نظر آرہی ہیں، ایسے موقعوں پر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے اقتدار کو ٹھوکر مار کر عوام کی خاطر موت قبول کی، بھٹو خاندان نے ملک کے لیے شہادتیں دی ہیں، پیپلز پارٹی کی پاکستان کے لیے قربانیاں ہیں۔ رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ عوام کی ترقی کے لیے ہم الیکشن لڑتے ہیں، پیپلز پارٹی واضح کامیابی حاصل کرے گی، اس بار پوری تیاری سے الیکشن لڑیں گے۔ خورشید شاہ کا مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے لیے فنکشنل لیگ سندھ توڑنے کی بات کرتی ہے، ایسی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ خیال رہے کہ رہنما پی پی خورشید شاہ نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست بدترین حالات سے گزر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ الیکشن شفاف ہونا چاہیے اور ملک میں تبدیلی الیکشن کے نتیجے میں آنی چاہیے، سکھر میں پینے کے پانی کا مسئلہ موجود ہے اور پرائمری ایجوکیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیپلزپارٹی کا حملہ

شائع شدہ

کو

پیپلزپارٹی کا حملہ

کراچی میں این اے 238 سے تحریک انصاف کی امیدوار زارا خان نے الزام لگایا ہے کہ موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں کاتعلق پیپلزپارٹی سےہے۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں دادؤد چورنگی کے قریب تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کے بعد زارا خان جناح اسپتال پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نےپہلےبھی دھمکیاں دیں،شکایات درج کرواچکےہیں، ضلع ملیر میں پی ٹی آئی کو پرتشدد واقعات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ زارا خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن رحمت علی کوآپریشن تھیٹرمنتقل کیاگیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

شائع شدہ

کو

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

کراچی کے علاقے قائد آباد میں تحریک انصاف کےدفتر پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قائد آباد کے علاقے میں داؤد چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن انور علی نے تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن رحمت علی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کےواقعےکی جگہ سےایس ایم جی اور 2 میگزین ملےہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں