Connect with us

انٹرنیشنل

منظر عام سے غائب

شائع شدہ

کو

منظر عام سے غائب

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ کچھ عرصے سے منظر عام سے غائب ہیں جس کے بعد ایرانی و روسی میڈیا نے ان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں۔ رپورٹ نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بیان کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کچھ عرصے سے منظر عام سے غائب ہیں اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے شاہی محل میں پیش آنے والے مبینہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ان کی صحت ٹھیک نہیں۔

انٹرنیشنل

پاکستان سمیت تمام ممالک کوخراج تحسین

شائع شدہ

کو

پاکستان سمیت تمام ممالک کوخراج تحسین

برطانوی شہزادہ ہیری اپنی دیرینہ دوست اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ برطانوی شاہی شادی کے دنیا بھر میں چرچے ہیں، دلہن کے جوڑے، شاہی تاج، انگوٹھی، شہزادہ ہیری کے لباس اور شاہی روایات میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ایسی ہی ایک دلچسپ بات شہزادہ ہیری کی نئی نویلی دلہن میگھن مارکل کے عروسی جوڑے کے حوالے سے بھی سامنے آئی ہے۔ میگھن نے اپنی زندگی کے اہم ترین دن پر جو عروسی لباس زیب تن کیا اس پر پاکستان کے قومی پھول چنبیلی سمیت تمام 53 کامن ویلتھ ممالک ملکوں کے قومی پکولوں کو دھاگے سے کشید کیا گیا تھا۔امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی کا جوڑا معروف خاتون فیشن ڈیزائنر کلیئر ویٹ کیلر نے تیار کیا جو روایتی سیفد رنگ کا تھا اور لباس کے ساتھ جو گھونگھٹ تیار کیا گیا تھا اس کی لمبائی 5 میٹر تھی۔
میگھن مارکل کے سر پر سجے ملکہ میری کے ہیرے کے تاج نے اس گھونگھٹ کو تھاما ہوا تھا، سامنے سے جالی دار گھونگھٹ نے میگھن کے چہرے کو ڈھکا ہوا تھا جبکہ گھونگھٹ کا پچھلا حصہ زمین پر دور تک پھیلا ہوا تھا۔ میگھن مارکل نے ڈریس ڈیزائنر سے خود یہ فرمائش کی تھی کہ ان کے شادی کے جوڑے پر دولت مشترکہ کے تمام 53 ممالک اور ان کے آبائی علاقے کیلی فورنیا کے پھولوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔ اس طرح میگھن مارکلے نے پاکستان سمیت دولت مشترکہ کے 53 ممالک کو اپنی شادی کے موقع پر یاد رکھ کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

سعودی عرب پرحملہ

شائع شدہ

کو

سعودی عرب پرحملہ

یمن سے سعودی شہر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جب کہ دوسرا میزائل صحرائی علاقے میں گرا۔ عرب میڈیا کے مطابق یمن سے سعودی شہر خمیس مشیط پر حوثی باغیوں کی جانب سے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے جس میں سے ایک میزائل کو سعودی ائیر ڈیفنس فورسز نے فضا میں ہی تباہ کردیا جب کہ دوسرا میزائل شہر کے صحرائی علاقے میں گرا تاہم میزائل حملے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سعودی اتحادی فوج کے سربراہ کرنل ترکی المالکی نے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز یمن سے حوثی باغیوں نے سعودی وقت کے مطابق شام چھے بجے کے قریب میزائل حملہ کیا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ امریکا اور سعودی عرب نے متعدد بار ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کو میزائل ایران فراہم کررہا ہے لہذا اقوام متحدہ ایران کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

درندگی پر شرمندہ نہیں۔سفاک قاتل کا بیان

شائع شدہ

کو

درندگی پر شرمندہ نہیں۔سفاک قاتل کا بیان

امریکی ریاست ٹیکساس کے سانٹافے سکول میں فائرنگ کرکے 10 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزم کا کہنا ہے اس نے بعض طلبہ کو اس لیے چھوڑ دیا تاکہ وہ اس کی کہانی سنا سکیں۔ملزم سکول پر حملے کیلئے 2 بم بھی لے کر آیا تھا لیکن وہ ناکارہ نکلے جس کی وجہ سے بہت بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سانٹافے سکول میں فائرنگ کرکے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت10 طلبہ کو موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزم دمتریوس پگورٹزس پر ٹیکساس کی ایک عدالت میں مقدمہ شروع ہو گیا ہے۔عدالت میں پیش کیے جانے والے ایک حلف نامے کے مطابق 17 سالہ پگورٹزس اپنے خاموش رہنے کے حق سے دستبردار ہو گئے اور تسلیم کیا کہ انہوں نے متعدد لوگوں کو گولیاں ماری ہیں۔پگورٹزس پر قتل اور پولیس پر حملے کے الزامات ہیں اور اسے ان الزامات پر سزائے موت ہو سکتی ہے۔عدالت میں جمع کرائے گئے حلف نامے میں درج ہے کہ پگورٹزس کے پاس ایک ریمنگٹن 870 شاٹ گن اور 0.38 کیلبر کا پستول تھا جبکہ وہ 2 بم بھی لے کر آیا تھا جو ناکارہ نکلے۔ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے پولیس کے ساتھ 15 منٹ تک مقابلہ بھی کیا جس کے بعد اس نے خود کو مارنے کا ارادہ ملتوی کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔مجھے کوئی شرمندگی نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں