Connect with us

انٹرنیشنل

دہشتگرد قرار

شائع شدہ

کو

دہشتگرد قرار

سعودی عرب کیے ادارہ برائے قومی سلامتی نے لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے دس کمانڈروں کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیے ہیں۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق، حزب اللہ کی شوریٰ کونسل کے پانچ ارکان کو بھی دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ اقدام 7 ممالک پر مشتمل دہشت گردوں کی مالی معاونت اور اہدافی مرکز کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اس مرکز کا شریک چیئرمین ہے۔ اس کے دوسرے ارکان میں بحرین ، کویت ، اومان ، قطر اور متحدہ عرب امارات اور امریکہ شامل ہیں۔ اس مرکز نے پہلے ہی حزب اللہ کی شوریٰ کونسل کے ارکان کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ کے زیریں دفتر برائے خارجہ اثاثہ کنٹرول نے بھی اپنے خلیجی شراکت داروں کے ساتھ مل کر حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کو دہشت گردی کا سر پرست قرار دیا تھا ۔

انٹرنیشنل

قبضہ دینے کو تیار

شائع شدہ

کو

قبضہ دینے کو تیار

عبدالملک الحوثی نے ایک بار پھر مؤقف دُہرایا ہے کہ اگر حکومت کی ہمنوا فورسز اپنے حملے روک دیں تو الحدیدہ کی مرکزی بندرگاہ کا کنٹرول اقوام متحدہ کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن میں حوثی ملیشیا کے سربراہ نے یہ پیشکش الحدیدہ صوبے میں باغیوں کی پے در پے شکستوں کے بعد کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

غزہ، بدترین حالات

شائع شدہ

کو

غزہ، بدترین حالات

اقوام متحدہ نے کہا پابندیوں سے غزہ کی صورت حال گمبھیر، تجارتی چوکی کے بند ہونے سے حفظان صحت کا شعبہ بھی متاثر ہوگا۔ اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ افسر جیمی میک گولڈ رک نے اپنے تحریری اعلامیہ میں واضح کیا کہ اسرائیل کے محاصرے میں تجارتی چوکی کریم ابو سلیم بند کیے جانے اور ایندھن کی ترسیل روکنے سے حفظان صحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔ اسرائیل کی غزہ کی پٹی سے سامان کی نقل و حمل پر پابندی جاری ہے تو اسرائیلی وزیر دفاع آویگدور لیبر مان نے آئندہ کے حکم تک غزہ کو ایندھن کی ترسیل کی اجازت نہ دینے کی فوج کو ہدایت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حملے ناکام

شائع شدہ

کو

حملے ناکام

ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں داعش سے وابستہ ایک سیل کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سراغرسانی کے وزیر محمود علاوی نے ایک بیان میں کہا گرفتار افراد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے بروقت کارروائی سے انکے مذموم منصوبے کو ناکام کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں