Connect with us

پاکستان

5 حملہ آور ہلاک

شائع شدہ

کو

5 حملہ آور ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے چمن ہاوسنگ اسکیم کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) مدد گار سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے پانچوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹر پر حملے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بارود اور اسلحہ سے بھری گاڑی میں سوار 5 خود کش بمباروں نے ایف سی سینٹر پر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ایف سی کے چاک و چوبند اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں داخل ہونے سے روک دیا۔پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فورسز کی بروقت کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے اور حملہ آور بظاہر افغان تھے۔پاک فوج کے مطابق ایف سی مددگار سینٹر پر اب صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 4 جوان زخمی بھی ہوئے۔
قبل ازیں یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب ایف سی مددگار سینٹر سے تین دھماکوں کی آواز آئی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا جبکہ کچھ دیر بعد پاک فوج کے دستے بھی چمن ہاؤسنگ اسکیم پہنچ گئے تھے۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی مدد گار سینٹر پہنچ گئے تھے۔

پاکستان

آزاد امیدوار

شائع شدہ

کو

آزاد امیدوار

سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنے حلقے سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گی ، انہیں دیگر سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ، تا ہم انہوں نے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے سے ان سیاسی جماعتوں کے قائدین کو آگاہ کر دیا۔ اپنے بیٹے بیر سٹر حسنین مرزا کی جانب سے دیے گئے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن سے متعلق شرائط و ضوابط ٹی او آرز (ترتیب دے رہی ہیں ، جنہیں دیگر سیاسی جماعتوں کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔ بیر سٹر حسنین مرزا کی جانب سے بتایا گیا کہ ان شرائط و ضوابط میں بدین سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں پینے کے پانی اور سکولوں کی ابتر صورتحال اور کرپش شامل ہیں ، جنہیں میڈیا کے سامنے بھی لایا جائے گا ۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیا یہ ٹی او آرز پاکستان پیپلز پارٹی ) پی پی پی (کی قیادت کو بھی ارسال کی جائیں گی ؟

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت میں پیش

شائع شدہ

کو

عدالت میں پیش

میرشکیل الرحمن اور میر ابراہیم الرحمان کے خلاف جھوٹی خبرشائع کرنے سے متعلق نجی استغاثہ کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی اس موقع پرمیر شکیل الرحمن میر ابراہیم عدالت میں پیش ہوئے میر ابراہیم نے50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جبکہ میر شکیل الرحمن کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے درخواست گزارکونوٹس جاری کیے،9جون کو دلائل طلب کیے ہیں ملزمان نے سینئر تحقیقاتی صحافی اسد کھرل کے خلاف جھوٹی خبر شائع کی تھی اسدکھرل نے ایک ٹی وی پروگرام میں میر شکیل الرحمان کے سمدھی جہانگیرصدیقی کی کرپشن سے متعلق خبرنشر کی تھی۔ ملزمان میرشکیل الرحمن اور میرابراہیم الرحمن نے جنگ، دی نیوز اور جیونیوز میں عدالت کا نام استعمال کرتے ہوئے جھوٹی خبرنشراور شائع کی تھی جس پر اسد کھرل نے ملزمان کے خلاف سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا،کیس کی سماعت 9جون تک ملتوی کردی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

100وکٹیں اڑادیں

شائع شدہ

کو

شہر قائد پہنچ گئے

کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے کوئی سیاسی جماعت نہ بچ سکی، انہوں نے مختصر عرصے میں دوسری جماعتوں کی 100سے زائد بڑی وکٹیں اڑا کر ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ عمران خان نے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں جب کہ جے یو آئی (ف)، اے این پی اور متحدہ بھی نہ بچ سکیں۔ کپتان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کی ہوا بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن متاثر ہوئی، پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔ کپتان نے پنجاب سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے بڑے الیکٹبلز چھین لیے، مسلم لیگ ن کے60 سے زائد، پیپلزپارٹی کے 25 اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں