Connect with us

پاکستان

شدید گرمی کی پیشین گوئی

شائع شدہ

کو

شدید گرمی کی پیشین گوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 6 روز تک کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے اور شہر میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری بھی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل سمندری ہوائیں منقطع ہونے کا امکان ہے اور آج درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ صبح 10 بجے کراچی کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جب کہ گرمی کی شدت 37 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔ دن گزرنے کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی جب کہ ہیٹ ویو 6 دن جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے اور کراچی انتظامیہ، کے الیکٹرک، پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کو ایڈوائزری بھیج دی گئی ہے، متعلقہ ادارے پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

پاکستان

سہالہ منتقلی زیرغور نہیں

شائع شدہ

کو

سہالہ منتقلی زیرغور نہیں

نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا نگراں حکومت کے لیے کوئی لاڈلا نہیں تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما برابر ہیں نواز شریف اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کی تجویز زیر غور نہیں۔ نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت کا اقدام درست تھا اگر اسی وقت انہیں گرفتار نہ کرتے تو حکومتی عمل غیر قانونی ہوتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جگہ جگہ تلاشی

شائع شدہ

کو

جگہ جگہ تلاشی

25 جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کراچی میں پولیس نے بھرپور تیاریاں کرلی ہیں اس حوالے سے پولیس اہلکاروں نے پریکٹس سیشن بھی کیا جس کے دوران غیر معمولی حالات اور شرپسند عناصرسے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت بھی شامل تھی-

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نئے ڈیم کا اعلان

شائع شدہ

کو

اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا عوام 25 جولائی کو ایم ایم اے کا ساتھ دے کر عام انتخابات میں کتاب پر مہر لگائیں گے۔ علاقے سے جاگیرداروں کا خاتمہ کر دیا اب یہاں کوئی ظلم نہیں کرسکتا۔ گومل زام ڈیم ہماری کوششوں سے منظور ہوا تھا اس بار جیتے تو ٹانک زام ڈیم بھی منظور کرائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں