Connect with us

شوبز

نام بدل لیا

شائع شدہ

کو

نام بدل لیا

اداکارہ سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا نےبھی اپنی اہلیہ کی طرح شادی کے بعد اپنانام تبدیل کرلیا۔شادی کے بعد خواتین اپنے نام کا آخری حصہ جسے عموماً (سرنیم)کہاجاتا ہے تبدیل کرلیتی ہیں اورعموماً پیادیس سدھارنے کے بعد خواتین کو ان کے شوہر کے نام سے پکاراجاتا ہے۔ تاہم کچھ خواتین اپنا نام تبدیل نہیں کرتیں۔ لیکن ایسا کبھی سننے میں نہیں آیا کہ کسی مرد نے شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ اپنی بیوی کا نام لگایاہو۔ ناممکن نظر آنے والی یہ بات سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا نے سچ کردکھائی ہے۔
شادی کے فوراً بعد سونم کپور نے زیادہ ترخواتین طرح اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کے نام کااضافہ کرلیا تھااور سوشل میڈیا کے تمام اکاؤنٹس پر انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے ’سونم کپورآہوجا‘کرلیا تھا۔ سونم کے ساتھ آنند آہوجا نے بھی اپنی اہلیہ سے بے انتہا محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے نام میں ’ایس‘ کا اضافہ کرلیا جس کے بعد ان کانام ’آنند سونم آہوجا‘ہوگیا۔سونم کا کہنا تھاکہ نام تبدیل کرنے کا فیصلہ میرا اپنا تھا۔ کسی نے گن پوائنٹ پر مجھ سے یہ کام نہیں کروایا آنند نے بھی شادی کے بعد اپنانام تبدیل کیا ہےلیکن کسی نے بھی اس بارے میں بات نہیں کی-
نام بدل لیا

شوبز

کروڑوں کی بولی

شائع شدہ

کو

جلسہ گاہ خالی

بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن، اداکارہ انوشکا شرما، عالیہ بھٹ ہریتک روشن اور کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کرکے فلم انڈسٹری اور مداحوں کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے ان پانچوں فنکاروں نے بین الاقوامی شہرت کے حامل ایک بھارتی فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات پہن کر پہلی بار فوٹو شوٹ کرانے کی تاریخ رقم کر دی سوشل میڈیا پر اس تصویر کے وائرل ہونے پر ان تمام فنکاروں کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور ان سبھی فنکاروں کی اس نایاب تصویر کو "ون" ملین ڈالر پک، قرار دیا جا رہا ہے اور اس تصویر کو کروڑوں کے بھارتی روپے میں خریدنے کی بولی لگائی جا رہی ہے-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

ساس بہو راضی

شائع شدہ

کو

ساس بہو راضی

"سنجو" سٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان گہری درستی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی دونوں فنکاروں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کن مرحلہ بھی طے کر لیا ہے یہ بات بھی اپنی جگہ بلکہ درست ہے کہ عالیہ بھٹ کو فرصت کے لمحات میں صرف اور صرف رنبیر کپور کے ساتھ وقت گزارنا پسند ہے مگر اب اس سے بھی حیرت انگیز خبر آگئی ہے کہ رنبیر کپور کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ نیتو سنگھ نے بھی عالیہ بھٹ کو شادی سے پہلے ہی اپنی بہو تسلیم کر لیا ہے بھارتی اخبار کے مطابق نیتو سنگھ اور عالیہ بھٹ کے درمیان گہری دوستی ہو چکی ہے اور دونوں ایک دوسرے کو ساس اور بہو کا درجہ دیتے ہیں حتیٰ کہ فون کالز اور ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک دوسرے کو پیار بھرے الفاظ میں پکارتے ہیں بھارتی اخبار کے مطابق نیتو سنگھ ساس کی حیثیت سے اور عالیہ بھٹ بہو کے طور پر راضی ہیں-
ساس بہو راضی
ساس بہو راضی
ساس بہو راضی

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

7 سال بعد "سیلوٹ"

شائع شدہ

کو

7 سال بعد "سیلوٹ"

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور خان اور کنگ خان کے درمیان 6 سال قبل فلم ’’را ون‘‘ کے سیٹ پر ہونے والی لڑائی کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ دونوں نے 7 سال تک کوئی بھی پروجیکٹ ساتھ نہیں کیا۔ کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کےاسٹور کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی لیکن اب کافی سالوں بعد دونوں کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے اور وہ ایک ساتھ کام کرنے پر راضی ہوگئے ہیں، دونوں 7 سال بعد فلم ’سیلوٹ ‘ میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’سیلوٹ‘ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جس میں وہ راکیش شرما کی اہلیہ مدھو کا کردار ادا کریں گی۔
کرینہ کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی کامیابی کے بعد قسمت اُن پر مہربان نظر آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ فلم ’سیلوٹ‘ کے ساتھ ساتھ معروف ہدایتکار کرن جوہر کی نئی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ واضح رہے کہ مہیش متھائی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سیلوٹ ‘ میں مرکزی کردار کے لئے کنگ خان سے قبل عامر خان کو خلاء باز راکیش شرما کا کردار ادا کرنے کی آفر کی گئی تھی جسے عامر خان نے فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کی مصروفیت اور فلم کی کریٹیو ٹیم کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ٹھکرادی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں