Connect with us

پاکستان

یوم یکجہتی فلسطین

شائع شدہ

کو

یوم یکجہتی فلسطین

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی اپیل پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جارہا ہے۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی نے کہا کہ پاکستان ہرفورم پر فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کیلئے خصوصی ریلیاں اور کانفرنسز منعقد ہوں گی۔اس کے علاوہ نماز جمعہ کے خطبات میں فلسطینیوں کی آزادی اور اسرائیلی تسلط کے خلاف قرار دادیں بھی منظور کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں نہتے فلسطینی جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے، اس جارحیت کے بعد وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 14 مئی کو اسرائیلی سرحد سے ملحقہ غزہ پٹی پر 6 ہفتوں سے جاری احتجاج میں شدت آگئی تھی اور ہزاروں فلسطینی پر امن احتجاج کے لیے غزہ پٹی پر موجود تھے۔

پاکستان

پیپلزپارٹی کا حملہ

شائع شدہ

کو

پیپلزپارٹی کا حملہ

کراچی میں این اے 238 سے تحریک انصاف کی امیدوار زارا خان نے الزام لگایا ہے کہ موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں کاتعلق پیپلزپارٹی سےہے۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں دادؤد چورنگی کے قریب تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کے بعد زارا خان جناح اسپتال پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نےپہلےبھی دھمکیاں دیں،شکایات درج کرواچکےہیں، ضلع ملیر میں پی ٹی آئی کو پرتشدد واقعات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ زارا خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن رحمت علی کوآپریشن تھیٹرمنتقل کیاگیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

شائع شدہ

کو

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

کراچی کے علاقے قائد آباد میں تحریک انصاف کےدفتر پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قائد آباد کے علاقے میں داؤد چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن انور علی نے تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن رحمت علی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کےواقعےکی جگہ سےایس ایم جی اور 2 میگزین ملےہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھاندلی کا الزام

شائع شدہ

کو

دھاندلی کا الزام

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگادیا ہے ۔ کراچی میں خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کی اور قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور ایسا ماحول پیدا کیا جارہا ہےجس سے کراچی کا ووٹر گھر پر بیٹھے پر مجبور ہوجائےگا۔ خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے کہا کہ انتظامیہ پہلے جلسوں کے اجازت نامے جاری کرتی ہے اور پھر منسوخ کردیتی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں دبئی سے آئے نام نہاد لیڈر کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں