Connect with us

انٹرنیشنل

حرمین ٹرین ستمبر سے چلے گی

شائع شدہ

کو

حرمین ٹرین ستمبر سے چلے گی

ریاض : مشرق وسطیٰ کی تیز ترین ٹرین ستمبر سے سعودی عرب میں چلے گی۔ یہ ٹرین حرمین یعنی مکہ اور مدینہ کے درمیان چلے گی۔ سعودیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نبیل بن محمد العمودی کے مطابق یہ تیز ترین الیکٹرک ٹرین ہے جو 300 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے سفر کرے گی اور یہ مشرق وسطیٰ کی تیز ترین ٹرین ہو گی۔ ستمبر میں اس کی آزمائشی سروس شروع کی جائے گی جبکہ 2019ء کے آغاز میں اسے مکمل طور پر آپریشنل کر دیا جائے گا۔

انٹرنیشنل

حملے ناکام

شائع شدہ

کو

حملے ناکام

ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں داعش سے وابستہ ایک سیل کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سراغرسانی کے وزیر محمود علاوی نے ایک بیان میں کہا گرفتار افراد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے بروقت کارروائی سے انکے مذموم منصوبے کو ناکام کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

باپ کا ڈر

شائع شدہ

کو

باپ کا ڈر

برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی امریکی اداکارہ میگھن میرکل کے والد تھامس میرکل نے کہا مجھے خدشہ ہے کہ بیٹی کو نئی ذمہ داریوں کے لیے مرعوب کیا گیا۔ میڈیا پورٹس کے مطابق تھامس میرکل کا کہنا تھا کہ بیٹی سے آخری بار اس کی شادی کے ایک روز بعد ٹیلیفون پر بات کی تھی 2 ماہ گزر گئے ہیں ہمارے درمیان کوئی رابطہ نہیں۔ کنسنگٹن محل بھی ان کے پیغامات کا جواب نہیں دیتا۔ مجھے ڈر ہے کہ میں اپنی بیٹی سے ملنے سے پہلے ہی دنیا سے نہ چلا جاؤں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

کھربوں کی خیرات

شائع شدہ

کو

کھربوں کی خیرات

ارب پتی امریکی شہری وارن بافٹ نے اپنی کھربوں کی دولت کا ایک بڑا حصہ خیراتی اور فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بافٹ کی کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ وارن بافٹ نے اپنی دولت میں سے3 ارب 40 کروڑ ڈالر فلاحی کاموں کے لیے دینے کا اعلان کیا ہے۔امریکی دولت مند کی طرف سے عطیہ کی گئی رقم 5 فلاحی اداروں کے ذریعے صرف کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں