Connect with us

کھیل

برف پر 24گھنٹے الٹی سائیکل چلانے کا مظاہرہ

شائع شدہ

کو

برف پر 24گھنٹے الٹی سائیکل چلانے کا مظاہرہ

سڈنی : متعدد عالمی ریکارڈ بنانے والے دوستوں ہرمن کوچ اور ہیرلڈ برینٹر نے برف پر 24 گھنٹے الٹی سائیکل چلانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ اس مظاہرے کا اہتمام ہرمن نے کیا جو آسٹریلیا کے ایک ریزورٹ پر سکی سکول میں انسٹرکٹر ہیں۔ دونوں دوستوں نے 24گھنٹے میں 63ہزار 638 میٹر (2لاکھ، 8ہزار 786فٹ) الٹی سائیکل چلانے کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران وہ صرف ڈیڑھ گھنٹے سوئے۔ ان کے کارنامہ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

برف پر 24گھنٹے الٹی سائیکل چلانے کا مظاہرہ

کھیل

2 غیرملکی کوچز کا تقرر

شائع شدہ

کو

2 غیرملکی کوچز کا تقرر

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری لانے کے لیے مزید دو غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرتے ہوئے پینالٹی کارنر اور گول کیپنگ کوچز کا تقرر کردیا ہے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ بدحالی کی جانب سے قومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لیے کچھ عرصہ قبل ہالینڈ کے رولینٹ اولٹمنز کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اور اب کوچ کے مشور سے مزید دو کوچز کا تقرر کردیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے پاس اوٹمنز کو تنخواہ دینے کے پیسے بھی نہیں اور فیڈریشن نے گزشتہ دنوں اسپورٹس بورڈ سے غیر ملکی ہیڈ کوچ کو تنخواہ دینے کے لیے 35 لاکھ روپے مانگے اور اس ابتر صورتحال میں ہیڈ کوچ نے خود پینالٹی کارنر اور گول کیپنگ کوچ کا تقرر کردیا۔
ڈچ شارٹ کارنر اسپیشلسٹ بریم لومنز پاکستانیوں کو پینالٹی کارنر سکھائیں گے جبکہ ڈینس فینڈر گول کیپرز کو ٹریننگ دیں گے اور دونوں کوچز قومی ٹیم کو ہالینڈ میں جوائن کریں گے تاہم یہ معمہ ابھی تک حل طلب ہے کہ ان کوچز کو تنخواہیں کس طرح ادا کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ غیرملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کے باوجود ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی میں فتح کے صرف 5فیصد امکانات ہیں۔ پاکستان ٹیم چیمپیئنز چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے جلد ہالینڈ روانہ ہو گی اور وہاں قومی ٹیم کا طویل کیمپ بھی لگے گا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے پہلے قومی ٹیم آسٹریا سے تین میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

50ایتھلیٹس لاپتہ

شائع شدہ

کو

50ایتھلیٹس لاپتہ

ہر مرتبہ کامن ویلتھ گیمز کے بعد غیرترقی یافتہ ملکوں کے کھلاڑی لاپتہ ہو جاتے ہیں اور اس مرتبہ آسٹریلیا میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے بعد بھی کم و بیش 50 ایتھلیٹس پھر سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز کے بعد تقریباً 50 ایتھلیٹس آسٹریلیا میں غیرقانونی طور پر غائب ہو گئے ہیں جبکہ 200 سے زائد دیگر ایتھلیٹس کے پاس ویزا موجود ہے جو پناہ گزین کے طور پر درخواست دیں گے۔ گیمز کے بعد افریقہ سمیت دیگر خطوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں ایتھلیٹس کے غائب ہونے کے بعد آسٹریلیا نے خبردار کیا تھا کہ وہ ان تمام لوگوں کو ملک بدر کر دیں گے جو غیرقانونی طور پر مقیم ہوں گے۔ محکمہ داخلہ کی ملیسا گولٹھلی نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ حکومت کا غائب ہونے والے ایتھلیٹس سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا لیکن ہمیں معلوم ہے کہ انہوں نے ملک نہیں چھوڑا اور ابھی بھی آسٹریلیا میں موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مزید 205 میں سے 190ایتھلیٹس اور آفیشلز نے قانونی طریقے سے ویزا کے حصول کے لیے درخواست دی ہے جبکہ بقیہ افراد کاروباری یا دیگر کاموں کی وجہ سے ویزا کی درخواست دے رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایوارڈ لے اڑے

شائع شدہ

کو

ایوارڈ لے اڑے

سپر سٹار لیونل میسی نے پانچویں بار یورپیئن گولڈن شو کا اعزاز حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق فٹبال کی دنیا کے بڑے نام لیونل میسی کے لیے ایک اور بڑا ایوارڈ، بارسلونا سٹار نے پانچویں بار یورپیئن گولڈ شو ایوارڈ جیت لیا۔ میسی کے اس اعزاز کا فیصلہ سپینش لیگ لالیگا کے فیصلہ کن میچ میں بارسا کی ایک صفر سے فتح پر ہوا۔ لیونل میسی نے سیزن میں چونتیس گول سکور کیے۔میسی فٹبال سیزن دوہزار سترہ اٹھارہ میں اڑسٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، ارجنٹائنی سٹار یورپیئن گولڈن شو ایوارڈ جیتنے کی ہیٹرک ہی نہیں بلکہ اس سے پہلے دوہزار چودہ، تیرہ، بارہ اور دوہزار دس یعنی چار بار یہ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ یورپیئن گولڈ شو ایوارڈ کا حقدار جرمن، سپینش، انگلش، اٹالین اور فرنچ لیگز میں گولز اور زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والا قرار پاتا ہے۔ واضح رہے کہ یورپیئن گولڈن شو ایوارڈ کی دوڑ میں لیونل میسی کے علاوہ لیور پول کے محمد صالح اور ٹوٹنہم کے ہیری کین شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں