Connect with us

انٹرنیشنل

800سال پرانا ’’خزانہ‘‘ دریافت

شائع شدہ

کو

800سال پرانا ’’خزانہ‘‘ دریافت

جکارتہ : غوطہ خوروں نے سمندر کی تہہ سے 800 سال پرانا ’’خزانہ‘‘ دریافت کیا ہے۔ یہ خزانہ لکڑی اور سرامکس سے بنے برتنوں پر مشتمل ہے، جن پر ’’میڈ ان چائنہ‘‘ کی سٹیمپ لگی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 1980ء کی دہائی میں انڈونیشیا کے پاس سمندر میں ملاحوں کو ایک کشتی کا ٹوٹا ہوا حصہ ملا تھا۔ جس پر ماہرین کئی برسوں سے تحقیق اور اس کے باقی حصوں کی تلاش کر رہے تھے۔ جس میں ماہرین کو اب جا کر ایک بڑا بریک تھرو ملا ہے۔ جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ یہ جہاز چائنہ سے برتنوں کی ایک بہت بڑی کھیپ لے کر تجارت کی غرض سے کہیں جا رہا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ شپ 12ویں صدی میں تقریباً 1162ء میں ڈوبا ہو گا۔ اس خزانے میں موجود برتن اور گلدانوں پر
’’میں ان چائنہ‘‘ کی سٹیمپ واضح ہے۔

انٹرنیشنل

دہشت گردی کی مذمت

شائع شدہ

کو

دہشت گردی کی مذمت

سعودی عرب میں ترکی کے قونصل جنرل عاکف منوشا نے کہا ہے کہ ترک حکومت دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتی ہے، ترکی میں گزشتہ بغاوت کی کوششیں عوامی اتحاد اور سیکورٹی اداروں کی مضبوط پالیسی کے ذریعے ناکام بنائی گئی۔ جدہ میں ترک قونصل جنرل عاکف منوشا ترکی میں ناکام بغاوت کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر صدر رجب طیب اردگان کا خصوصی پیغام بھی سنایا گیا اور ترکی کے ترقیاتی منصوبوں کی تصویری نمائش پیش کی گئی۔ ترک قونصل جنرل نے یہ بھی بتایا کہ اس سال ڈیڑھ لاکھ ترک مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حکومت سازی تیز

شائع شدہ

کو

حکومت سازی تیز

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے زور دیا کہ حکومت کی تشکیل نو کا عمل تیز کیا جائے تاکہ مظاہرین کی جانب سے طلب کردہ خدمات فراہم کی جاسکیں اخباری ذرائع کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے جن اصلاحات پر عمل درامد متوقع ہے ان میں ملک کے جنوبی اور وسطی صوبوں کے لیے رقوم کا مختص کیا جانا اور گیس اور تیل کی غیر ملکی کمپنیوں کو اس امر کا پابند بنانا ہے کہ اُن کی نصف ورک فورس عراقی شہریوں پر مشتمل ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

8 ہلاک

شائع شدہ

کو

8 ہلاک

عراق میں آٹھ جولائی سے عوامی احتجاج کے دوران 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ 60 زخمی بھی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں