Connect with us

انٹرنیشنل

چینی ٹی وی ہوسٹ کے 2 ورلڈ ریکارڈ

شائع شدہ

کو

چینی ٹی وی ہوسٹ کے 2 ورلڈ ریکارڈ

بیجنگ: چین کی معروف ٹی وی ہوسٹ ژی نا کی زندگی میں ان دنوں خوشیوں کی بہار آئی ہوئی ہے۔ کچھ عرصہ قبل ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی اور اب 2 عالمی ریکارڈ انہوں نے اپنے نام کر لئے ہیں۔
37سالہ ٹی وی ہوسٹ کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دو زمروں میں شامل کیا گیا ہے۔ جن میں ’’ویبو پر سب سے پہلے 100ملین فالوورز حاصل کرنے والی شخصیت‘‘ اور ’’ویبو پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت‘‘ کے زمرے شامل ہیں۔ 9اپریل 2018ء تک ان کے فالوورز کی تعداد دس کروڑ سے زیادہ تھی۔
ٹی وی ہوسٹ ژی نا نے دو عالمی ریکارڈ حاصل ہونے پر اپنے مداحوں اور فالوورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب آپ لوگوں کی بدولت ہے، فالو اور پسند کرنے پر میں آپ کی شکر گزار ہوں۔

چینی ٹی وی ہوسٹ کے 2 ورلڈ ریکارڈ

انٹرنیشنل

قبضہ دینے کو تیار

شائع شدہ

کو

قبضہ دینے کو تیار

عبدالملک الحوثی نے ایک بار پھر مؤقف دُہرایا ہے کہ اگر حکومت کی ہمنوا فورسز اپنے حملے روک دیں تو الحدیدہ کی مرکزی بندرگاہ کا کنٹرول اقوام متحدہ کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن میں حوثی ملیشیا کے سربراہ نے یہ پیشکش الحدیدہ صوبے میں باغیوں کی پے در پے شکستوں کے بعد کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

غزہ، بدترین حالات

شائع شدہ

کو

غزہ، بدترین حالات

اقوام متحدہ نے کہا پابندیوں سے غزہ کی صورت حال گمبھیر، تجارتی چوکی کے بند ہونے سے حفظان صحت کا شعبہ بھی متاثر ہوگا۔ اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ افسر جیمی میک گولڈ رک نے اپنے تحریری اعلامیہ میں واضح کیا کہ اسرائیل کے محاصرے میں تجارتی چوکی کریم ابو سلیم بند کیے جانے اور ایندھن کی ترسیل روکنے سے حفظان صحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔ اسرائیل کی غزہ کی پٹی سے سامان کی نقل و حمل پر پابندی جاری ہے تو اسرائیلی وزیر دفاع آویگدور لیبر مان نے آئندہ کے حکم تک غزہ کو ایندھن کی ترسیل کی اجازت نہ دینے کی فوج کو ہدایت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حملے ناکام

شائع شدہ

کو

حملے ناکام

ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں داعش سے وابستہ ایک سیل کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سراغرسانی کے وزیر محمود علاوی نے ایک بیان میں کہا گرفتار افراد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے بروقت کارروائی سے انکے مذموم منصوبے کو ناکام کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں