Connect with us

شوبز

شرمندگی "دھوئیں" میں اڑا دی - نئی ویڈیو وائرل

شائع شدہ

کو

شرمندگی "دھوئیں" میں اڑا دی - نئی ویڈیو وائرل

(کھوج نیوز بریکنگ) پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ماہرہ خان سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہیں اور اپنی روزمرہ کی زندگی میں بھی کثرت سے سگریٹ نوشی کرتی ہیں۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو لکس سٹائل 2018 کی تقریب کی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے جانے سے پہلے سگریٹ کے "کش" لگا رہی ہیں اوراس موقع معروف گلوکارہ آئمہ بیگ سمیت بہت سے دیگر افراد بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی ساتھی انہیں سگریٹ چھوڑ کر جانے کیلئے بار بار کہہ رہی ہیں لیکن ماہرہ خان اپنا سگریٹ ختم کرنے پر ہی بضد نظر آئیں مگر اتنے میں ہی اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرنے کیلئے ان کا نام پکارا گیا اور آخر کار ماہرہ خان کو ناچاہتے ہوئے سگریٹ بجھا کر جانا پڑا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی ماہرہ خان کی سگریٹ نوشی کی تصاویر نیویارک میں بھارتی اداکارہ رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہوئی تھیں اور جن تصاویر پر انہوں نے اپنے مداحوں سے معافی بھی مانگی تھی اور حال ہی میں بی بی سی کو دیئے جانے والے انٹرویو میں بھی شرمندگی کا اظہار کیا تھا۔

mahira khan

شوبز

مکروہ چہرہ دکھانے پر بائیکاٹ

شائع شدہ

کو

عریانی کو متنازع بنانا غلط

بھارت کے ہندوؤں نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور وہ جس کمپنی کی تشہیری مہم کے ساتھ جڑتی ہے، ہندو اس کمپنی کا بھی بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کچھ ہفتے قبل 8سالہ آصفہ بانو نامی مسلمان بچی کو ہندوؤں نے مندر میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ سوارا بھاسکر نے اس انسانیت سوز واقعے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔تصویر میں اس نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس پر لکھا ہے کہ’’میں ہندوستان ہوں، میں شرمندہ ہوں، آصفہ کو انصاف دو، 8سال کی بچی جسے دیوی ستھان مندر میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔‘‘ان دنوں سوارا بھاسکر ایمازون کی تشہیری مہم کا حصہ ہیں اور بھارتی ہندو سوشل میڈیا پر ایمازون کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے نظر آرہے ہیں۔ ان کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ’’سوارا بھاسکر نے ہمارے ملک او ر مندروں کی توہین کی ہے، جب تک وہ ایمازون کے ساتھ کام کر رہی ہے وہ اس کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔‘‘حیران کن طور پر ان بائیکاٹ کرنے والوں میں کچھ نام نہاد بڑے نام بھی ہیں جن میں صحافی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

شوہر پر بدسلوکی کا الزام

شائع شدہ

کو

شوہر پر بدسلوکی کا الزام

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو سنگھ اپنے شوہر رشی کپور کی بدسلوکی کے خلاف پھٹ پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی مشہور اداکارہ نیتو سنگھ کا اپنے شوہر رشی کپور سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ جس کپور خاندان کی بہو ہیں وہاں صرف ایک شخص ایسا ہے جو انہیں اُن کے شوہر کی بدسلوکی سے بچاتا ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ اُن کا بیٹا رنویر کپور ہے۔نیتو سنگھ نے مزید انکشاف کیا کہ کپور خاندان میں کوئی کسی کی زندگی میں مداخلت نہیں کرسکتا جب کہ شوہر کی جانب سے بدسلوکی پر سب کے خاموش رہنے پر اُس دن میں سمجھ گئی تھی کہ میرے بیٹے کے علاوہ کوئی میری مدد کے لئے آگے نہیں آئے گا جس پر رشی کو بھی بُرا لگتا تھا کہ رنویر میری وجہ سے اُن کے سامنا کھڑے ہوجاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

چند روز بعد امریکہ روانگی

شائع شدہ

کو

سوشل میڈیا میں انٹری

اداکارہ ریما آئندہ چند روز میں امریکہ روانہ ہوں جائیں گی۔

واضح ہو کہ اداکارہ ریما پچھلے چند ماہ سے پاکستان میں قیام پذیر ہیں اور اس دوران وہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کمرشلز اور کچھ ٹی وی شوز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں تاہم ریما کی پاکستان میں موجودگی کی وجہ سے یہ افواہیں پھیلائی گئیں تھیں کہ ان کی اپنے شوہر سے ناراضی چل رہی ہے اور وہ جلد طلاق لینے والی ہیں اس غلط تاثر کو ختم کرنے کیلئے ریما خان آئندہ چند روز میں امریکہ روانہ ہوجائیں گی اور اپنے پراجیکٹس کا باقیہ کام عیدالفطر کے بعد پاکستان آکر کریں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں