Connect with us

انٹرنیشنل

جرمنی نےافغان مہاجرین نکال دیے

شائع شدہ

کو

جرمنی نےافغان مہاجرین نکال دیے

جرمنی سے ملک بدر کیے جانے والے10 افغان باشندے واپس اپنے ملک پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن حکام نے بتایاکہ افغان تارکین وطن کا ایک گروپ افغانستان پہنچ گیاہے ، اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مہاجرین کے امور سے وابستہ ایک جرمن اہلکار نے بتایا کہ 10 افغان باشندوں کو پرایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے افغانستان روانہ کیا گیا ۔ حکام نے تصدیق کر دی کہ لائپزگ ہالے ہوائی اڈے سے کابل جانے والی یہ خصوصی پرواز کابل پہنچ چکی ہے۔ بتایا گیا کہ ان افغان باشندوں کی جرمنی میں جمع کرائی گئی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں، جس کی وجہ سے انہیں ملک بدر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی میں ایسے افغان مہاجرین اور تارکین وطن افراد کا یہ گیارہواں گروپ تھا، جسے جرمنی سے ملک بدر کر کے واپس افغانستان بھیجا گیا ہے۔

انٹرنیشنل

ایرانی راز چوری

شائع شدہ

کو

ایرانی راز چوری

ایران کے جوہری رازوں تک اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’’موساد ‘‘ کے رسائی اور کارروائی کے نتیجے میں ہزاروں دستاویزات کے کامیابی سے اِفشا ہونے کی تفصیلات امریکا کے 3 اخبارات کے ذریعے منظر عام پر آنا شروع ہو گئیں۔ اسرائیل نے ان اخبارات کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا اْس کی انٹیلی جنس کے ایجنٹوں نے کس طرح یہ کارروائی کی۔ اسرائیلی ایجنٹوں نے رواں برس 31 جنوری کو ایرانی دارالحکومت تہران کے ایک تجارتی علاقے میں واقع گودام میں دراندازی کی اور وہاں 6 گھنٹے 29 منٹ گزارے۔ اس دوران انہوں نے وارننگ الارم سسٹم کو معطّل کیا، دو مرکزی دروازوں کو عبور کیا، 32 بڑی تجوریوں کو کھولا اور قیمتی خزانہ لے کر وہاں سے باہر نکل آئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

بھوک ہڑتال

شائع شدہ

کو

بھوک ہڑتال

انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف 4 فلسطینیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ حسن شوکہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ وہ 44 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ 3 دیگر فلسطینی بیت لحم ہی کے اسلام جواریش اور محمود عیاد اور الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر کے عیسی عوض نے بھی انتظامی حراست کے تسلسل کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

براہ راست مذاکرات مسترد

شائع شدہ

کو

براہ راست مذاکرات مسترد

امریکا اور طالبان قیادت کے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے افغانی حکومت نے کہا مذاکرات میں کوئی بھی پیش رفت افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔ تاہم امریکا امن مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ دوسری جانب افغانستان میں موجود نیٹو اتحاد نے بھی امریکا اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں